English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا کی وبا نے دُنیا کی مشہور ایئر لائن کو معاشی بحران میں مبتلا کر دیا

share with us

دُبئی15نومبر 2020(فکرو خبر/ذرائع) کورونا کی وبا نے ایمریٹس ایئر لائنز کو بھی معاشی طور پر بڑا دھچکا دیا ہے۔ ایمریٹس جو کہ ہمیشہ منافع میں رہی ہے، کورونا وبا کے دوران فضائی آپریشنز معطل ہونے کے باعث ایمریٹس گروپ کو 30 سال میں پہلی بار کاروباری خسارہ ہوا ہے۔ایمریٹس گروپ کے مطابق اسے اپریل سے ستمبر 2020ء کے دوران 14.1 ارب درہم کا خسارہ اُٹھانا پڑا ہے۔
ڈیلی گلف اُردو کے مطابق گزشتہ سال اسی مُدت کے دوران ایمریٹس نے ایک ارب 20کروڑ کا منافع کمایا تھا۔تاہم ایمریٹس گروپ کے مالی سال کی کمائی 74 فیصدتک کم ہو کر 13.7 ارب درہم پر سمٹ آئی ہے۔ جبکہ ایمریٹس ایئر لائن کی اپریل سے ستمبر کے دوران آمدنی میں بھی 75 فیصد کی کمی ہوئی ہے جو 11.7ارب درہم تک محدود رہی ہے۔

اس مُدت کے دوران ایئرلائن کو 2.6 بلین درہم کا نقصان ہوا ہے حالانکہ گزشتہ سال انہی مہینوں کے دوران اس نے 862ملین درہم کمائے تھے۔

31 مارچ 2020ء تک ا یمریٹس گروپ کے اثاثوں کی مالیت 25.6 ارب تھی جو 30 ستمبر 2020ء تک گھٹ کر 20.7 ارب درہم رہ گئی ہے۔ ایمریٹس گروپ کاکے مطابق انہیں یہ تاریخی نقصان کورونا وبا کی وجہ سے ہوا ہے، کیونکہ اس موذی وبا کے باعث دُنیا بھر میں کئی ہفتوں تک فضائی سفر معطل ہو کر رہ گیا تھا۔ بہت سے ممالک نے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی تھیں، جس سے دُنیا کی ہر ایئر لائن کو خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مسافروں کو ٹکٹس بکنگ کی مد میں بھی کروڑوں درہم کی رقوم واپس کی گئی ہیں۔ ایمریٹس گروپ کے چیف ایگزیکٹو اور ایمریٹس ایئر لائن کے چیئرمین شیخ احمد بن سعید المکتوم نے کہا کہ پچھلے 30 سالوں کے دوران ایمریٹس کو پہلی بار اتنا بڑا کاروباری خسارہ ہوا ہے۔ 

Urdu Point News

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا