English   /   Kannada   /   Nawayathi

حکومتی مظالم کا شکار کشمیریوں کو ارنب جیسی مراعات کیوں نہیں:یوسف تاریگامی

share with us

:15نومبر 2020(فکرو خبر/ذرائع)ارنب گوسوامی کو سپریم کورٹ سے ضمانت مل جانے پر کشمیر کے معروف لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ ’’حکومت کے مظالم کا شکار‘‘ کشمیری عوام کو بھی ارنب جیسی مراعات دی جائیں۔ واضح رہے کہ ارنب گوسوامی کو سپریم کورٹ سےملنے والی فوری راحت پر مسلسل سوال اٹھائے جارہےہیں۔ 
  سی پی ایم کے لیڈر تاریگامی کے مطابق ’’جس عجلت کے ساتھ ارنب گوسوامی کی درخواست  ضمانت پرمختلف عدالتوں میں شنوائی ہوئی  وہ قابل تعریف ہے مگر یہ اختصاص سب کو حاصل نہیں ہے۔ کشمیر میں  سیکڑوں  افراد کی حبس بے جا کی پٹیشن گزشتہ سال اگست  سے التواء کا شکار ہیں۔‘‘ 
 انہوں  نے سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ وہ جموں کشمیر کی عدالتوں کو ہدایت دیں کہ وہ لوگوں  کی زندگی اوران کی شخصی آزادی کے تحفظ کی اپنی آئینی ڈیوٹی میں کوتاہی نہ برتیں۔ تاریگامی کے مطابق’’گوسوامی کو ضمانت دیتے ہوئے سپریم کورٹ کی بنچ نے کہا ہے کہ اگر حکومتیں شہریوں کو نشانہ بناتی ہیں توانہیں یہ احساس ہونا چاہئے کہ شخصی آزادی کے تحفظ کیلئے ملک کی سب سے بڑی عدالت موجود ہے۔ہم امید کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ جموں کشمیر کے   اُن سیکڑوں افراد کیلئے بھی آگے آئے گا جنہیں گزشتہ سال اگست سے من ما نے طریقے سے جیلوں میں ٹھونس دیا گیا۔ جموں کشمیر میں بھی اُسی پیمانے کا استعمال ہونا چاہئے (جو ارنب کے معاملے میں اختیارکیاگیا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا