English   /   Kannada   /   Nawayathi

ان لاک 5.0رہنماہدایات جاری ، جانیں کیا کھلے گا کیا نہیں

share with us

:یکم ستمبر 2020(فکرو خبر/ذرائع)مرکزی حکومت نے ان لاک 5 کے بارے میں رہنما ہدایات جاری کیے ہیں۔ حکومت نے 15 اکتوبر سے اسپورٹس ہال، سنیما ہال، ملٹی پلیکس، سوئمنگ پول اور تفریحی پارک کو دوبارہ کھولنے کے سلسلے میں نئی ​​ہدایات جاری کیں۔

مرکزی وزارت داخلہ نے کورونا وبا کے سبب ملک بھر میں گزشتہ مارچ سے نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن کے بعد مختلف سرگرمیوں کو دوبارہ سے شروع کرنے کے سلسلے میں پانچویں مرحلے کی رہنما ہدایات آج جاری کردی گئیں، جن میں کنٹنمینٹ زون کے باہر کے علاقوں میں 15 اکتوبر سے سنیما ہال اور تھیئٹر کو نصف گنجائش کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

تعلیمی اداروں کو 15 اکتوبر کےبعد کھولنے کا فیصلہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

رہنما خطوط میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے کنٹنمنٹ زون میں لاک ڈاؤن 31 اکتوبر تک نافذ رہے گا۔

نئے رہنما خطوط جمعرات سے نافذ العمل ہوں گے۔ پانچویں مرحلے میں کنٹیمینٹ زون کے باہر کے علاقوں میں پہلے کے علاوہ کئی دیگر سرگرمیوں کو شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

یہ رہنما خطوط ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام خطوں اور متعلقہ مرکزی وزارتوں نیز محکموں کے مشوروں سے تیار کئے گئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا