English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب: لاکھوں سیاحوں کے لیے بڑا منصوبہ

share with us

ریاض:15نومبر 2020(فکرو خبر/ذرائع) سعودی عرب ایک ایسے منصوبے پر کام تیزی سے آگے بڑھا رہا ہے جس سے سالانہ 3 لاکھ سیاح مملکت آ سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے بحیرہ احمر ڈیولپمنٹ کمپنی کے ماتحت ٹورسٹ پرو جیکٹ کے ایگزیکٹو چیئرمین نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر پروجیکٹ سالانہ تین لاکھ سیاحوں کی میزبانی کرے گا۔

اس پروجیکٹ کے تحت پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق پہلے مرحلے میں جتنے ہوٹل کھولے جانے کا پروگرام تھا ان میں 2 کا اضافہ کر دیا گیا ہے، پروجیکٹ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ 2023 کے آخر تک 16 ہوٹل تیار ہو جائیں گے۔

ایگزیکٹو چیئرمین نے میڈیا کو بتایا کہ توقع ہے کہ کرونا وائرس کی وبا ختم ہوتے ہی بین الاقوامی سیاحت تیزی سے پھلے پھولے گی، اور بحیرہ احمر پروجیکٹ پہلے مرحلے میں سالانہ تین لاکھ سیاحوں کی میزبانی کرے گا۔

واضح رہے کہ یہ منصوبہ پبلک انویسمنٹ فنڈ کے تحت روبہ عمل لایا گیا ہے، بحیرہ احمر پروجیکٹ کے تحت بحیرہ احمر کے ساحل کے سامنے واقع 50 جزیروں میں جدید تفریح گاہیں تیار کی جائیں گی۔

ان تفریح گاہوں میں سیاح غوطہ غوری کا شوق پورا کریں گے اور تاریخی مقامات کی سیر کر سکیں گے، انھیں محفوظ قومی جنگلات کی سیر کا بھی موقع میسر آئے گا۔

 

ARY News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا