English   /   Kannada   /   Nawayathi

حکومت کی متعصبانہ کارروائی سے ایمنسٹی انڈیا ہندوستان میں کام روکنے کو مجبور !

share with us

نئی دہلی:29ستمبر 2020(فکرو خبر/ذرائع) حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انڈیا کا کہنا ہے کہ اس نے گذشتہ دو سالوں سے جاری حکومتی کریک ڈاؤن اور حکومت کے ذریعے اس کے بینک کھاتوں کو منجمد کرنے کی وجہ سے اپنی کاروائیاں بند کردی ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کا کہنا ہے کہ حکومت کی ’’مسلسل متعصبانہ‘‘ کارروائیوں کے سبب وہ ہندوستان میں کام روک رہا ہے۔

حقوق گروپ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے ان کے ہندوستانی دفتر کا بینک اکاؤنٹ منجمد کر دیا ہے اور انھیں اس پر مجبور کیا ہے کہ وہ ہندوستان میں عملے کو چھوڑ دیں اور مہم اور تحقیقی کام کو روک دیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اویناش کمار نے ایک بیان میں کہا کہ ’’پچھلے دو سالوں سے ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا پر مسلسل کریک ڈاؤن اور اس کے بینک اکاؤنٹس کو مکمل طور پر منجمد کرنا حادثاتی نہیں ہے۔‘‘

حکومت نے ابھی تک اس معاملے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا