English   /   Kannada   /   Nawayathi

جھارکھنڈ عدالت نے تبلیغی جماعت سے وابسطہ ۱۷ اراکین کو رہا کرنے کا دیا حکم

share with us

:29ستمبر 2020(فکرو خبر/ذرائع)رانچی کے چیف جوڈیشنل مجسٹریٹ فہیم کرمانی نے تبلیغی جماعت سے وابستہ ارکان کو اپنے آبائی ممالک واپس جانے کی اجازت دے دی کیونکہ یہ ارکان تین ماہ سے عدالتی تحویل میں قید کی سزا بھگت چکے ہیں۔

عدالت نے ان پر دو ہزار 200 روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ تبلیغی ارکان کو نادانستہ طور پر ایسی حرکت کرنا جس سے بیماری پھیلنے کا خطرہ تھا کے الزامات میں قصوروار پایا۔

تبلیغی ارکان کو ہندپیری کی مسجد سے 30 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ 15 جولائی کو جھارکھنڈ ہائیکورٹ نے ان کی ضمانت منظور کی تھی۔ تبلیغی ارکان کے وکیل عبدالعالم نے بتایا کہ بہت جلد یہ لوگ اپنے اپنے آبائی ممالک لوٹ جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ان ارکان کا تعلق ملائشیا، برطانیہ، نیدرلینڈ، زامبیا اور کیریبین سے ہے۔ اس گروپ کی ایک خاتون رکن کو کورونا مثبت پایا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا