English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : پی یو سی کی تعلیم کے بعد حافظِ قرآن بنے عین الحق رکن الدین

share with us

بھٹکل 29؍ ستمبر 2020 (فکروخبرنیوز) آج مؤرخہ 11 صفر المظفر 1442ھ مطابق 29 ستمبر 2020ء  بروز منگل عین الحق ابن خورشید عالم صاحب رکن الدین شیپائی (متعلم جامعہ اسلامیہ بھٹکل)  نے اپنے  استاد مولانا  تفسیر الجی ندوی صاحب کے پاس دو سال کی مدت میں حفظ قرآن کی تکمیل کی۔ واضح رہے کہ موصوف نے پی یو سی دوم کی تکمیل کے بعد جامعہ آباد شعبۂ حفظ میں داخلہ لیا تھا۔
موصوف کے تکمیل حفظ پر مسجد عثمانیہ میں مختصر نشست ہوئی، ختم قرآن کریم کی اس پُرنور مجلس میں مہتمم جامعہ حضرت مولانا مقبول احمد ندوی صاحب کے ساتھ ساتھ شعبۂ حفظ  جامعہ آباد کے تمام اساتذہ نے شرکت کی اس مبارک موقع پر مہتمم جامعہ نے حافظ عین الحق اور ان کے سرپرست کو مبارکبادی پیش کرتے ہوئے حفظ کے استحکام اور اس کی بقا اور حفاظت پر زور دیا۔ مہتمم صاحب کے جامع اور مختصر خطاب کے بعد دعا کے ساتھ مجلس کا اختتام ہوا۔

رپوٹ : علاقات عامہ 
جامعہ اسلامیہ بھٹکل

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا