English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : نیشنل ہائی وےتوسیع معاملہ : عثمان نگر ، گلمی کے عوام کو درپیش مسائل  کو لے کر افسران سے ملااقات ، انڈر پاس کا مطالبہ

share with us

بھٹکل: 11/ نومبر 2020(فکروخبر نیوز) اہم شاہراہ کے توسیعی مرحملہ کا کام کا آغاز ہوتے ہی عوام نے اپنی پریشانیوں کے حل کے لئے افسران سے ملاقات شروع کردی ہیں۔ یہاں عثمان نگر اور گلمی کے عوام کے لئے اہم شاہراہ کو جوڑنے والی سڑک بند ہوتے دیکھ کر عوام نے افسران سے ملاقات کی اور انڈر پاس کا مطالبہ کیا ۔ عوام کا کہنا ہ کہ ریلوے اسٹیشن آنے جانے اسی طری اسکول بس کے لئے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات کرتے ہوئے تمام مسائل سامنے رکھے اور انہیں جلد حل کرنے کی مانگ کی ۔ 
اسی سلسلہ میں بروز بدھ بعد عشاء مسجد طور میں ایک اہم نشست منعقد کی گئی تھی جس میں اس مسئلہ پر غوروخوض کرتے ہوئے افسران سے ملاقات کرنا طئے کےگیا تھا۔ مجلس میں مولانا محمد ایوب ندوی ، جناب سائیب صدر مسجد طور ،کونسلر جناب نائیطے عبدالروف صاحب اور امام مسجد مولانا محمد شعیب اکیری ندوی وغیرہ موجود تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا