English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسجد امام شافعی کی توسیع کے بعد افتتاح

share with us

بھٹکل (فکروخبر نیوز) آزاد نگر فورتھ کراس پر واقع مسجد امام شافعی کی دوسری توسیع کے بعد کل بروز جمعرات نماز عصر کے ساتھ افتتاح عمل میں آیا۔اس موقع پر علماء نے مخاطب کرتے ہوئے مساجد کو آباد کرنے پر ابھارااور کہا کہ مساجد نمازیوں سے آباد ہوتی ہیں، جس مسجد کے نماز ی جتنے زیادہ ہوتے ہیں انہیں اسی قدر جماعت کا ثواب زیادہ ملتا ہے،اب اس کی دوسری توسیع کے بعد ہم پر ذمہ داریاں پہلے سے زیادہ ہوگئیں ہیں۔ساتھ ہی اس بات کی طرف بھی لوگوں کی توجہ مبذول کرائی گئی کہ ہمارا وقت، ہماری طاقت اور صلاحیت مسجد کے لئے لگے تو یہ ہماری لئے خوش قسمتی کی بات ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسی طرح مسجد میں اپنے اوقات کو گذارنے کا بھی اہتمام کیا جائے جس کی وجہ سے اللہ سے تعلق مضبوط ہوگا۔ 
    انفا کے صدر مولانا محمد الیاس ندوی نے کہا کہ امام مسجد مولانا انصار صاحب نے جس قدر کوششیں کی ہیں ان کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا ہے۔ مولانا نے اپنی پوری صلاحیتیں لگادیں اور دیگر اپنی ذمہ داریوں کے باوجود یہاں کے لوگوں کا پورا پورا خیال رکھا اور ان کی صحیح رہنمائی بھی کی۔ ہم ان کا جس جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے۔ 
    مولانا انصار صاحب ندوی مدنی نے مسجد کی دوسری توسیع پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے مساجد کی ذمہ داریوں سے بھی حاضرین کو آگاہ کرایا۔ 
    اس موقع پر محلہ والوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا