English   /   Kannada   /   Nawayathi

سوشیل میڈیا کے ذریعہ کروڑوں انسانوں تک آسانی سے پہنچائے جاسکتے ہیں نبوی پیغامات : آپ بھی جڑ کر اس کا بن سکتے ہیں حصہ

share with us

بھٹکل28 ستمبر 2020 (فکرو خبر نیوز) موجودہ زمانے میں ہر شخص سوشیل میڈیا کا استعمال کررہا ہے لیکن اس کے صحیح استعمال سے جس قدر فوائد سامنے آسکتے ہیں اس کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔ جنوبی ہند کی مشہور دینی درسگاہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے فارغین نے اس کا ایک بہترین نمونہ پیش کیا ہے 

Teaching of prophet Muhammad (saw) کے نام سے  جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے طلبا نے اساتذہ کی سرپرستی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم 
 کے ذرریعہ نبوی تعلیمات کو عام کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے جس کے ذریعہ وہ روزانہ احادیث نبویہ کو چودہ زبانوں میں اس کا ترجمہ کر کے سوشیل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہیں جس سے ہزاروں افراد فائدہ اٹھا رہے ہیں 
آج ادارہ کی جانب سے ایک تعارفی پروگرام مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل میں بعد نمز عصر منعقد ہوا جس میں ادارہ کے مقاصد پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ ادارہ کی کارکردگی پر بھی روشنی ڈالی گئی
اس موقع پر اساتذہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل نے ادارہ کے ذمہ داروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مزید اہم مشوروں سے نوازا 
اس موقع پر مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی ، مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل کے بانی وجنرل سکریٹری مولانا محمد الیاس جاکٹی ندوی ، امام و خطیب جامع مسجد بھٹکل مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی ، استاد ادب جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا سمعان خلیفہ ندوی ، مولانا فواز منصوری ندوی نے بھی اہم باتوں کی طرف توجہ مبذول کرائی۔
Teaching of prophet Muhammad saw کے وہاٹس ایپ گروپ سے جڑنے کے لئے اس نمبر پر میسیج روانہ کریں 
0917795040474

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا