English   /   Kannada   /   Nawayathi

ابوظبی میں 4 ٹاورز کی 144 منزلیں 10 سیکنڈز میں گرا دی جائیں گی

share with us

ابوظبی11نومبر 2020(فکرو خبر/ذرائع) ابوظبی میں 4 ٹاورز کو ان کی 144 منزلوں سمیت صرف 10 سیکنڈز میں گرا دیا جائے گا۔ ابوظبی کے ڈیپارٹمنٹ میونسپلٹیز اینڈ ٹرانسپورٹ کی جانب سے مینا زاید کے علاقے میں واقع ان بلند منزلہ ٹاورز کو گرانے کا مقصد اس علاقے کو جدید ترین مقام میں بدلنا ہے۔ ابوظبی میونسپلٹی کے مطابق ترقیاتی پراجیکٹ کے فیز 2 کے تحت ان ٹاورز کو گرانے کے بعد یہاں پر نئے سیاحتی مقامات کے علاوہ کمرشل اور رہائشی عمارات تعمیر کی جائیں گی۔

اس سلسلے میں مینا پلازہ ٹاورز کو 27 نومبر 2020ء کو گرایا جائے گا جس میں عمارتوں کو مسمار کرنے والی کمپنی بھی شامل ہو گی۔ آس پاس کی عمارتوں کو اس مسماری کے عمل کے دوران بچانے کی خاطر بہترین سیفٹی اور سیکیورٹی سٹینڈرز اختیار کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے پہلے ہی مسماری کا ایک پائلٹ ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ تاکہ دھماکہ خیز مواد سے ہونے والی تخریب کا اثر صرف ان چار ٹاورز کی 144 منازل تک ہی محدود رکھا جا سکے۔

مسمار کی گئی جگہ پر ایک فش مارکیٹ بھی تعمیر کی جائے گی۔ ٹاورز کی مسماری کا کام Modonپراپرٹیز کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔ مینا زاید کا یہ ترقیاتی پراجیکٹ 30 لاکھ مربع میٹر پر محیط ہے۔ جس سے دارالحکومت میں تجارتی اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔ یہاں پر مچھلی مارکیٹ کے علاوہ ایک بڑی پھل و سبزی منڈی بھی تعمیر کی جا رہی ہے اور ایک سیزنل مارکیٹ کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

Alder پراپرٹیز کی جانب سے مسمار کی گئی جگہ شاندار لینڈ پلاٹس تیار کر کے ان کی فروخت کی جائے گی۔ ساحلی علاقے کے انتہائی قریب واقع ان پلاٹس کا رقبہ 15 لاکھ مربع کلومیٹر ہوگا۔ ان پراجیکٹس سے ابوظبی کا بین الاقوامی رہائشی اور کمرشل امیج مزید بہتر ہو گا۔ مینا زاید ابوظبی کی اہم بندرگاہوں میں سے ایک ہے جو 1972ء میں تعمیر کی گئی تھی۔

اُردو پوائنٹ

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا