English   /   Kannada   /   Nawayathi

دنیا میں سب سے زیادہ عرصے تک وزیراعظم کے عہدے پر رہنے والے انتقال کر گئے : جانیے کون !

share with us

 مناما:11نومبر 2020(فکرو خبر/ذرائع) بحرین کے وزیر اعظم شہزادہ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ 49 برس تک وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہے۔

 

عرب میڈیا کے مطابق بحرین کے وزیر اعظم شہزادہ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ انتقال کر گئے، شہزادہ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کی عمر 84 سال تھی۔

بحرین کی شاہی کورٹ نے ان کی رحلت کا اعلان کیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق شہزادہ خلیفہ سب سے طویل عرصہ کسی ملک کے وزیر اعظم رہنے والے رہنما تھے، انہوں نے سنہ 1971 میں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا تھا اور 49 برس اس عہدے پر فائز رہے۔

وزیر اعظم کے انتقال کے بعد ملک بھر میں ایک ہفتے تک سوگ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کی تدفین کب اور کہاں کی جائے گی اس حوالے سے اب تک کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

 

دنیا میں سب سے زیادہ عرصے تک وزیراعظم کے عہدے پر رہنے والے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا