English   /   Kannada   /   Nawayathi

انفا کے زیر اہتمام تعلیمی، سیاسی،سماجی،طبی قانونی اور تجارتی رہنمائی پر تین روزہ ورکشاپ کا آغاز۔ پہلے دن قانون اور عالم اسلام کے حالات پر ڈالی گئی روشنی۔

share with us

بھٹکل 27 ستمبر 2020 (فکرو خبر بھٹکل) آزاد نگر فرینڈس ایسوسی ایشن (انفا) کی جانب سےتعلیمی،سیاسی،سماجی ، قانونی اور تجارتی رہنمائی کے لئے تین روزہ ورکشاپ کا آغاز آج بعد نماز عشاء مسجد طوبی آزاد نگر میں ہوا۔
ورکشاپ کے پہلے دن قانون کی حیثیت سے حاضرین کی رہنمائی کرتے ہوئے وکلاء اور ماہرین نے کئی اہم نکات کی طرف توجہ مبذول کرائی۔ واضح رہے کہ آخر میں آزاد نگر کوئز کا انعقاد کیا گیا جس میں صحیح جواب دینے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔
دینی تعلیم کے حصول کے بعد وکالت کی ڈگری حاصل کرنے والے مولانا تیمور گوائی ندوی نے کہا کہ موجودہ حالات میں دین مخالف قانون بنائےجانےکی کوششیں جاری ہیں۔ہمیں ان حالات میں قانون کو جاننا بہت ضروری ہے لیکن مسلمان اس سے بہت دور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کو متعارف کرنے والے مسلمان ہی ہیں۔ چاہے وہ اس کا تعلق موجوہ دور کی تعلیم سے کیوں نہ ہو اور موجودہ دور میں مسلمانوں میں تعلیمی تناسب بہت کم ہورہا ہے۔ 60 فیصد لوگ تعلیم ہی حاصل نہیں کرتے اور جو چالیس فیصد لوگ تعلیم حاصل کرتے ہیں اس میں سے بھی کئی لوگ پانچویں ہی میں تعلیم کو خیر باد کہہ دیتے ہیں۔
ہم تعلیمی میدان میں اس حد تک آگے بڑھیں کہ ہم سے لوگوں کو فائدہ پہنچے بسا اوقات دیکھا جاتا ہے کہ ڈگریاں حاصل کرنے کے باوجود تعلیمی استعداد نہ ہونے کی وجہ سے اسے دنیا قبول نہیں کرتی.
مولانا نے ہر ہر محلہ میں وکیل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سسٹم کو سمجھنا چاہئے اور یہ کوئی نیا سسٹم نہیں ہے بلکہ حضرت علی رضہ اللہ عنہ نے بھی اس سسٹم کو سمجھنے اور اس میدان میں کام کرنے کے لئے افراد کو منتخب کیا تھا۔
مقامی سطح پر قانونی طور پر اداروں اور عوام کی رہنمائی کرنے والے جناب پرویز قاسمجی صاحب نے روز مرہ میں پیش آنے والی قانونی پیچیدگیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمیں قانون جاننے کے لئےآگے آنا چاہیے۔ ہمیں ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کہ قانون کے دائرہ میں ہمیں لڑائی لڑنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل ایکٹ کو ہمیں جاننے کی کوشش کرنی ہے کیونکہ ایک غلطی کی وجہ سے ہمارے خلاف کئی کیس دائر کردیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جب کہیں پولیس گرفتار کر کے لے جائے تو کسی بھی صورت میں 107 کے تحت ہمیں دستخط ڈالنے کی کوشش کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دینا ہے۔ اس صورت میں ہمیں پھنسانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اس کو ہم سیشن کورٹ میں چیلنج بھی کرسکتے ہیں۔ اسی طرح ہمیں حادثہ وغیرہ ہونے پر خوف نہیں کھانا چاہیے۔
نوجوان وکیل جناب عمران لنکا نے دستور میں دیئے گئے  حقوق کی تفصیلات پر مختصراً روشنی ڈالتے  ہوئے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے قانون کو جاننا چاہئے۔ اب سوال یہ ہے کہ قانون کیا ہے؟ قانون یہی ہے کہ ہمیں کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا ہے۔ ہندوستان کے دستور میں ہر ہندوستانی کو چند حقوق حاصل ہیں جس کو حاصل کرنے کے لیے اسے کئی طرح کی آزادی حاصل ہے۔ انہوں نے اس بات پر سب سے زیادہ زور دیا کہ آپ کو وکیل بننا ضروری نہیں لیکن قانون جاننا بہت ضروری ہے۔
سو سے زائد کتابوں کے مصنف مولانا ڈاکٹر عبد الحمید اطہر  ندوی عالم اسلام کے موجودہ حالات پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے مسلمانوں کو اپنے فرض منصبی کو سمجھنے پر زور دیا۔
اسٹیج پر انفا کے صدر مولانا محمد الیاس ندوی اور انفا کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد انصار ندوی مدنی اور دیگر موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا