English   /   Kannada   /   Nawayathi

ابناء جامعہ ١٤٣٤ھ کے فارغین کی اہم بیٹھک...غیر مسلموں میں دعوتی طریق کار پر مولانا شجاع الدین ندوی صاحب کا اہم محاضرہ

share with us


 درجے کے ساتھی عبدالمنعم کوبٹے ندوی کی خدمات پرتہنیت

بھٹکل 27ستمبر2020(فکروخبر/پریس ریلیز)سال ٣٤-١٤٣٣ / ١٣-٢٠١٢ کے فضلاء،جامعہ کی تاریخ میں کئی اعتبار سے انفرادیت رکھتے ہیں ، اُس سال فارغ ہونے والے جامعہ کے فارغین علمی ، اصلاحی اور تجارتی میدان میں سرگرم عمل ہیں اور ہر دم اپنے اساتذہ اور اپنی مادر علمی سے وابستہ رہ کر آگے بڑھ رہے ہیں ، کپڑا بینک اور ادارہ ادب اطفال کی سرگرمیاں اسی درجہ کی فکروں سے وجود میں آئیں اور پھر لوگ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا۔
کل سنیچر کی شب درجے کے ان ہی ساتھیوں کی اہم بیٹھک ادارہ ادب اطفال بھٹکل کے دفتر میں منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی کے طور پر بھٹکل کے جید عالم دین اور مدرسہ دارالتعلیم والتربیۃ کے صدر مدرس مولانا شجاع الدین ندوی تشریف فرما تھے انھوں نے غیر مسلموں میں دعوتی طریق کار اور پہلے مرحلے میں ان سے بات چیت کے طریقے پر جامع اور مفید محاضرہ پیش کیا اور غیر مسلموں کے عقائد و توہمات پر سیر حاصل گفتگو کی ، محاضرہ کے بعد سوالات کا بھی موقع دیا گیا جن کا مولانا نے تشفی بخش جواب دیا۔

edad9e7f-0207-447f-9fd4-c12ee729b812
عشائیہ کے بعد دوسری نشست کا آغاز عبدالمقیت ڈی کی تلاوت سے ہوا ، ادارہ ادب اطفال کے جنرل سیکریٹری نے اپنے درجے کے ساتھیوں سے اہم مسائل اور علمی وعملی میدان میں ترقی کی راہیں تلاش کرنے پر زور دیا۔
اسی درجہ کے ساتھی مدیر پھول عبداللہ غازی ندوی نے اپنے درجے کی بعض اہم خصوصیات اور بھٹکل و اطراف میں پھیلے اپنے کلاس فیلوٶں کے مقام اور ان کی اہمیت پر زور دے کر اجتماعیت کو برقرار رکھنے والے اور اس کو مزید مستحکم کرنے والے بعض امور کی طرف ساتھیوں کی توجہ مبذول کی۔

615c02e4-cb75-4eb6-9262-cb0bc67cb8a3-1
نشست کے آخر میں درجے کے ساتھی اور عقاب و کپڑا بینک کے بانی وجنرل سیکریٹری برادر عبدالمنعم کوبٹے ندوی کی خدمات پر ان کو تہنیت پیش کی گئی اور ان کی خدمات کا اعتراف کرکے ہر دم ان کے تعاون کی یقین دہانی کی۔
نشست کی اہم بات یہ تھی کہ سابقہ نشستوں کی طرح اس نشست میں بھی بھٹکل و اطراف بھٹکل میں موجود درجے کے تمام ساتھی شریک تھے اور بیرون ہند رہنے والے زوم کے ذریعے اس اہم نشست سے فائدہ اٹھارہے تھے اور اقبال کی زبانی یہ بتا رہے تھے کہ:

فرد قائم ربط ملت سے ہے تنہا کچھ نہیں
موج ہے دریا میں اور بیرون دریا کچھ نہیں


رپورٹ: حسن شہروز ندوی

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا