English   /   Kannada   /   Nawayathi

کمٹہ میں گیس ٹینکر الٹ گیا، عوام میں تشویش، حفاظتی دستہ نے بڑے حادثہ پر پایا قابو

share with us

کمٹہ 27/ ستمبر 2020(فکروخبر نیوز) بھارت پٹرولیم کورپریشن لمیڈیڈ (بی پی سی ایل) کا ایک گیس ٹینکر بے قابو ہونے کی وجہ سے تعلقہ کے ہندی گونا علاقہ اہم شاہراہ 66پر آج صبح الٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ ٹینکر منگلورو میں گیس بھرنے کے بعد بیلگام کی طرف جارہا تھا۔ حادثہ کے فوراً بعد گیس رسنے لگی۔ اطلاع ملنے پر پولیس افسران جائے واردات پر پہنچنے اور ٹرافک کو دوسرے راستے کی طرف موڑدیا۔ آس پاس بسنے والے افراد کو بھی ان کے گھروں سے خالی کراگیا اور بڑے حادثہ سے بچنے کے لئے بجلی بھی کاٹ دی گئی۔ اے بی پی سی ایل حفاظتی دستہ نے انکولہ سے پہنچا اور بڑے حادثہ پر قابو پایا۔ 
واضح رہے کہ سال 2015میں انکولہ میں اسی طرح کا ایک حادثہ پیش آیا تھا جس میں ایک ٹینکر الٹ جانے سے گیس رسنے لگی تھی اور اس کی وجہ سے لگی آگ کی زد میں آنے سے ایک شخص ہلاک اور چودہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا