English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی حکومت کی کسانوں کو غلامی میں دھکیلنے والی  پالیسی انتہائی خطرناک : ایس ڈی پی آئی

share with us

 بنگلور26 ستمبر 2020 (فکروخبر/ پریس ریلیز) کسانوں کے مسائل حل کرنے کے بجائے انہیں مزید غربت کی طرف دھکیلنے اور سرمایہ داروں کو زرعی اشیا خریدنے کے مواقع فراہم کرنے کی مرکزی اور ریاستی حکومت کی بری پالیسی کی  ایس ڈی پی آئی ریاستی کمیٹی شدید مذمت کرتی ہے۔  مرکزی اور ریاستی بی جے پی حکومتیں زراعت کو کارپوریٹائیز کرنے کے ساتھ کسانوں کو مستقل طور پر بندھوا مزدور بنانے کی قسم کھائی ہیں۔ دیہی عوام اور کسانوں کی زندگی سے کھلواڑ کرنے والی بی جے پی حکومتوں کی اس بری پالیسی کے خلاف ایس ڈی پی آئی پارٹی دیگر ہم مزاج افراد کے ساتھ مل کر جدوجہد کرے گی۔ پارٹی کے ریاستی  نائب صدر ایڈووکیٹ مجید خان نے بتایا کہ اس سمت میں اس وقت فریڈم پارک میں جاری اتحادی جدوجہد میں ہمارے ریاستی ، ضلعی قائدین اور کارکنان شریک ہوکر حمایت ظاہر کئے ہیں۔

حکومتیں سرمایہ داروں کا زرعی اراضی کی خریداری پر  پابندیوں کو ہٹانے سے زرعی اراضی بڑے زمیندار اور مالداروں کا حصہ بن جاتی ہیں۔  غریب کاشتکار جو قرض کے بھنور میں پھنسے ہیں اپنی زمینیں طاقتور اور جاگیرداروں کو فروخت کرنے سے کاشتکار زرعی شعبہ ترک کرنے کے ساتھ بندھوا مزدور بننے کا زیادہ تر امکان ہے۔

 ریاستی حکومت ، جس نے اے پی ایم سی ایکٹ کے ساتھ ساتھ بجلی ایکٹ میں بھی ترمیم کی ہے ، نے کسانوں کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے۔  مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے یہ قانون کم از کم حمایت کی قیمت کے نظام (minimum  support price system ) کو ختم کرکے نجی تاجروں کو زرعی اجناس منڈی اور مارکیٹوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے قابل بنانے کے لئے نافذ کیا ہے۔  ملک بھر میں کسان برادری کے شدید احتجاج اور مظاہروں کے باوجود ، مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے ان کا شمار کئے بغیر قانون  کو منظور کرنا ، ان کے جمہوریت مخالف رویے کو ظاہر کرتا ہے۔ اس دوران ، کرناٹک کی ریاستی حکومت کا اسمبلی کے اجلاس کو مختصر کرنے کے فیصلے پر غور کریں تو واضح طور پر سمجھ میں آتا ہے کہ بی جے پی حکومت نے جاری کردہ پالیسی کو قبول کی ہے۔  یہ بھی بی جے پی حکومت کی جمہوریت کے خلاف ضرب لگانا ہے۔  مجید خان نے تبصرہ کیا کہ کوویڈ بدعنوانی ، داخلی انتشار ، معاشی بدحالی وغیرہ کا مقابلہ نہ کرتے ہوئے اجلاس کو ملتوی کرنا بزدلانہ فعل کے علاوہ جمہوریت کے تصور کے خلاف ہے۔
پریس کانفرنس میں شریک لیڈران

   افسر کوڈلی پیٹ ،  ریاستی  سکریٹری 
  اشرف ماچار ، ریاستی سکریٹری 
  ابرار احمد ، ریاستی میڈیا کوآرڈینیٹر
  مجاہد پاشا ، بی بی ایم پی ممبر
  فیاض احمد ، ریاستی کمیٹی ممبر
سلیم احمد ، ضلعی جنرل سکریٹری  ، بنگلور

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا