English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل:  لاک ڈاؤن میں حفظِ قرآن کی تکمیل کرنے والوں میں جمعیت الحفاظ بھٹکل نے سجائی تقریب  

share with us

بھٹکل 26/ ستمبر 2020(فکروخبر نیوز)لاک ڈاؤن کی مدت میں حفظِ قرآن کی تکمیل کرنے والے انیس حفاظ کی آج جمعیت الحفاظ بھٹکل کی جانب سے تہنیت کی گئی۔ شمس الدین سرکل کے قریب واقع مسجد نور میں مختصر سی تقریب میں انہیں اعزاز سے نوازا گیا اور ان کے درمیان انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پرموجود کئی مؤقر شخصیات نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کم مدت میں حفظِ قرآن کی تکمیل کو قرآن کریم کا اعجاز قرار دیا اور کہا کہ حفظِ قرآن کی نعمت ایک بہت بڑی نعمت ہے جس پر اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے۔ حفاظِ کرام کو اس بات کی بھی تاکید کی گئی کہ حفظ کو برقرار رکھنے کے لئے بلاناغہ قرآن پاک کی تلاوت کریں۔ 
قاضی خلیفہ جماعت المسلین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین ندوی نے کہا کہ حفظِ قرآن پاک پر جتنی خوشی انسان کو حاصل ہوتی ہے وہ بڑی سی بڑی ڈگریاں حاصل کرنے پر بھی نہیں ہوتی، اس کے ساتھ ساتھ حفاظ کے متعلقین اور محلہ والوں کو جو خوشی ہوتی ہے اس کااندازہ نہیں لگاسکتے۔ مولانا نے اس نعمت کے حصول پر شکر بجالانے کی بھی نصیحت کی۔ 
امام وخطیب جامع مسجد بھٹکل اور جمعیت الحفاظ کے صدر مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی نے کہا کہ اللہ کی نعمتوں پر شکر ادا کرنے  سے نعمتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔اللہ نے اپنے کلامِ پاک کو یاد کرنے کی جس نعمت سے آپ کو نوازا گیا ہے اس سے بڑھ کر دنیا کی کوئی نعمت نہیں ہوسکتی۔ اس کا شکر یہ ہے کہ قرآن پاک کو یاد رکھنا چاہیے اورکثرت سے قرآن پاک کی تلاوت اوراس کے سنانے کے معمول سے ہی اس میں پختگی آتی ہے 
مولانا نےزندگی کے اصلاح کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم سے کوئی ایسا کام نہ ہو جس سے قرآن پاک کی بے حرمتی ہو۔ قرآن پاک کی تلاوت کرنے والی زبان سے گالیاں دینے اور غیبت کرنے سے قرآن کریم کی ناشکری ہوگی، اسی طرح جس دل میں قرآن پاک محفوظ ہے اس کو دل کی بیماریوں سے پاک رکھنیے کی ہماری ذمہ داری ہے۔ ہم عملی طور پر دوسروں کے مقابلہ میں ممتاز ہوں۔ 
جمعیت الحفاظ بھٹکل کے جنرل سکریٹری مولانا رحمت اللہ ندوی نے بھی ان کی خدمات میں مبارکبادی پیش کرتے ہوئے ان کی کوششوں کی سراہنا کی، اسی طرح ان کے پیچھے محنت کرنے والے اساتذہ کو بھی مبارکبادی پیش کی۔ 
نظامت کے فرائض مولانا عرفان ایس ایم ندوی نے انجام دئیے۔ دعائیہ کلمات پر یہ نشست اپنے اختتام کو پہنچی۔ 

فکروخبر بھٹکل جملہ حفاظ کی خدمات میں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہے۔ 

(1)مولوی حافظ عبدالغفور ابن حسین صاحب 
(2)مولوی حافظ عثمان عابرابن محمد اسماعیل منصوری 
(3)مولویحافظ حسن حبیب ابن عبدالرحیم رکن الدین 
(4)مولوی حافظ عقبی ابن مولانا محمد یونس صابرماور
(5)مولوی حافظ عبدالمعین ابن محمد اسامہ صاحب ہئجیب
(6)مولوی حافظ تبیان ابن مولانا شاہین صاحب آرمار 
(7) حافظ اشعث ابن نذیر احمدصاحب ہلارے
(8) حافظ محمد طریف ابن محمد منیر صاحب ابوحسینا 
(9) حافظ وقاص ابن ابراہیم صاحب صدیقہ
(10) حافظ حبان ابن محمد جمیل صاحب رکن الدین 
(11)  حافظ طلال 
(12) حافظ  شعور ابن سہیل احمد صاحب مومن
(13) حافظ جنادہ ابن مولانا طلحہ صاحب رکن الدین 
(14) حافظ انس ابن عبدالرحیم صاحب مصباح 
(15) حافظ محمودالحسن ابن محمد اشفاق صاحب سدی باپا 
(16) حافظ شیث احمد ابن شاکراحمد صاحب گوائ 
(17) حافظ سمال خطال ابن سراج صاحب حسینا
(18)حافظ عبدالمتعال درگا    
(19) حافظ محمد حسین ابن محمد سلیم صاحب

(20) علی اذہان ابن زکریا شریف
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا