English   /   Kannada   /   Nawayathi

 27 ستمبر کو ساحلی اضلاع میں ایلو الرٹ جاری ، بھاری بارش کے امکانات

share with us

بھٹکل 26 ستمبر 2020 (فکروخبرنیوز/ ذرائع) ریاست کے ساحلی اضلاع میں 26 اور 27 ستمبر کو اور ریاست کے شمالی اضلاع میں 26 ستمبر کوایلو الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی کنیرا، اترا کناڈا اور اڈپی اضلاع میں اگلے دو دن کے دوران 64.5 ملی میٹر سے 115.5 ملی میٹر بارش ہوگی۔مزید  محکمہ نے بیدر، دھارواڈ، گدگ، کلبرگی، رائچور، وجئے پورہ اور یادگیر اضلاع میں 26 ستمبر کو ایلوالرٹ جاری کیا ہے۔

اترا کنڑا ضلع میں کاروار اور کدرہ میں جمعہ، 25 ستمبر کو 11.7 سنٹی میٹر بارش ہوئی جبکہ گوکرنا میں 5 سنٹی میٹر، کولور اور منکی میں 3 سنٹی میٹر، کیسل راک، بیدر اور اگومبی میں 2 سینٹی میٹر بارش ہوئی۔ دارالحکومت بنگلورو میں شہر کے شمالی حصے میں اراکیرے میں سب سے زیادہ بارش ہوئی۔ اگلے دو دن شہر میں بارش متوقع ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا