English   /   Kannada   /   Nawayathi

منکی کی صائب الرائے شخصیت جناب ساؤڑا مولیٰ صاحب کی حیات وخدمات پر منعقد ہوا پروگرام 

share with us

جماعت کے لئے انجام دی گئی ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھیں جائیں گی :  مولانا شکیل احمد ندوی 

منکی 26/ ستمبر 2020(فکروخبر نیوز/تعظیم قاضی ندوی)  جماعت المسلمین منکی کے سابق سکریٹری محترم جناب ساؤڑا مولیٰ صاحب کے انتقال پر جامع مسجد منکی میں ان کی حیات وخدمات پربعد نمازِجمعہ جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں منکی کے مختلف اداروں کے ذمہ داروں نے مرحوم کی خوبیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے اپنی زندگی میں انہیں اپنانے کی بھی نصیحت کی۔  
منکی کے قاضی اور مہتمم مدرسہ رحمانیہ وخطیب جامع مسجد منکی مولانا شکیل احمد سکری ندوی نے مرحوم کی اہم خوبیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جماعت کے لئے انجام دی گئی ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، جامع مسجد کی از سرِ نو تعمیر میں مرحوم ساؤڑا مولیٰ صاحب کی کوششوں کا بڑا دخل رہا ہے۔ اسی طرح ایک زمانہ سے جماعت کی جو اراضی غیروں کی تحویل میں تھی انہیں جماعت کے نام پر کرنے کے لئے مرحوم نے بڑی جانفشانی کے ساتھ کام کیا۔ مولانا نے مزید کہا کہ آپ بڑے صائب الرائے تھے، اسی طرح مہمان نوازی کی صفت بھی ان میں پائی جاتی تھی۔ 
جماعت المسلمین منکی کے نائب صدر حسن باپا حسن بابو نے مرحوم کے ساتھ اپنی پینتالیس سالہ رفاقت کا ذکر کرتے ہوئے مرحوم کی مختلف خوبیوں کو بیان کیا۔ 
جماعت کے مختلف ذمہ داروں اور منکی کی اہم شخصیات نے بھی اس موقع پر مرحوم سے اپنے تعلق کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ 
جماعت المسلمین منکی کی جانب سے مرتب قرارداد سکریٹری عابدہ احمد باشاہ صاحب نے پیش کی۔ اسی طرح منکی سے تعلق رکھنے والی خلیج کی مختلف جماعتوں کے تعزیتی قرارداد یہاں پیش کی گئی۔ 
مولانا صابرساؤڑا ندوی کا مرتب کردہ مرثیہ مولوی تعظیم قاضی ندوی نے اپنے بہترین انداز میں حاضرین کے سامنے پیش کیا۔ 
مولانا شکیل احمد ندوی کی عائیہ کلمات پر یہ تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا