English   /   Kannada   /   Nawayathi

عمران خان کے بیان پر ہندوستان نے دیا دوٹوک جواب

share with us

:26ستمبر 2020(فکرو خبر/ذرائع)پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے 75 ویں اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ جس کے بعد بھارتی مندوب نے واک آؤٹ کیا۔

بھارتی مندوب میجیتو وینٹو نے عمران خان کی تقریر کے بعد بھارت کا مؤقف پیش کیا۔ انھوں نے سخت الفاظ میں اس کا دوٹوک جواب دیا ہے۔میجیتو وینٹو نے کہا ہے کہ 'جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے۔ جموں و کشمیر کے علاقوں میں نافذ کردہ قوانین بھارت کے اندرونی معاملات ہیں'۔

اس سے قبل عمران خان نے بیان دیا کہ 'پاکستان نے مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ پرامن حل طلب کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے بھارت کو لازمی طور پر پانچ اگست 2019 کو نافذ کردہ اقدامات کو ختم کرنا چاہئے'۔

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 'بھارت جموں و کشمیر میں اپنے فوجی محاصرے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ختم کریں'۔خان کی تقریر کے بعد اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندہ ٹی ایس تریمورتی نے ٹویٹ کیا کہ 'پاکستان کو کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلات کرنے کے بجائے اپنی اقلیتوں کی فلاح پر زور دینا ہوگا'۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ میں مختلف ممالک اپنے خلاف کسی بھی دوسرے ملک کے بیانات کا جواب دینے کے حق کا استعمال کرسکتے ہیں۔جمعہ کو پاکستان کے وزیر اعظم کی طرف سے بھارت مخالف بیان کے بعد بھارتی مندوب میجیتو وینٹو نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ 75 ویں یو این جی اے اجلاس کے دوران جموں و کشمیر کے معاملے پر پاکستان کی طرف سے ظاہر کیے گئے رد عمل کے بعد بھارت نے پہلے ہی جواب دے دیا تھا۔بھارتی مندوب میجیتو وینٹو نے کہا ہے کہ 'پاکستان کو اپنی اقلیتوں سمیت اپنی آبادی کو درپیش مسائل کی طرف اپنی توجہ مبذول کرنا چاہیے

انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ 'پاکستان اپنے مذموم ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم کا غلط استعمال کر رہا ہے۔ جسے روکنا بے حد ضروری ہے'۔میجیتو وینٹو نے آخر میں کہا ہے کہ ' پاکستان غیرقانونی طور پر زیر قبضہ علاقوں کو خالی کرے'

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا