English   /   Kannada   /   Nawayathi

آل انڈیا ملی کونسل کی جانب سے صدر جامعہ اسلامیہ بھٹکل کی شال پوشی، ذمہ داران نے پیش کی مبارکباد 

share with us

بھٹکل /بنگلورو 24/ ستمبر 2020(فکروخبر نیوز)  مولانا عبدالعلیم صاحب قاسمی کے جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے صدر بننے پر مبارکباد دینے کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے وفد کے لکھنو دورے کے بعد واپسی پر بنگلور میں قیام کے دوران بنگلور کے کئی اداروں کے ذمہ داران سے ملاقات کی جس میں آل انڈیا ملی کونسل کے ذمہ داران قابلِ ذکر ہیں۔ اس کونسل کے ذمہ داران نے موقع کی مناسبت سے ایک مختصر سے پروگرام میں جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے صدر مولانا عبدالعلیم صاحب قاسمی کی شال پوشی کرتے ہوئے انہیں مبارکبادی پیش کی۔ملی کونسل کے اہم ذمہ دار اور شہر گلستاں کی مشہور شخصیت حضرت مولانا رفاعی جیلانی صاحب نے اپنے تأثرات کااظہار کیا اور مولانا عبدالعلیم صاحب کو خصوصی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی صدارت میں جامعہ اسلامیہ بھٹکل مزید ترقی کرے گا اور اس کا فیض چہاردانگِ عالم میں پہنچے گا۔ 
اس موقع پرمہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد ندوی، سابق مہتمم مولانافاروق صاحب ندوی،  مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل کے جنرل سکریٹری مولانا محمد الیاس ندوی، ایڈیٹر سیدھی بات مولانا انصار عزیز ندوی اور دیگر موجود تھے۔ 
واضح رہے کہ وفد نے بنگلور قیام کے دوران کئی اداروں کا بھی دورہ کیا جن میں دفتر سیدھی بات بھی شامل ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا