English   /   Kannada   /   Nawayathi

عمر خالد کو 22 اکتوبر تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا

share with us

:24ستمبر 2020(فکرو خبر/ذرائع)دہلی کی ایک عدالت نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے طالب علم عمر خالد کو 22 اکتوبر تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ خالد کو دہلی کے شمال مشرقی علاقے میں ہوئے تشدد کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

سخت غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے انہیں 13 ستمبر کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد انہیں 10 دن کی پولیس تحویل میں بھیج دیا گیا تھا۔ ریمانڈ کی مدت ختم ہونے کے بعد انہیں کڑکڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت کے سامنے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیش کیا گیا۔

عمر خالد اور ان کے وکیل تریدپ پائس کے کہنے پر عدالت نے جیل جانے سے پہلے انہیں اپنے والدین سے ملنے کی اجازت دی اور خالد کے وکیل سے کہا کہ وہ عینک مہیا کرنے کے لیے درخواست داخل کرنے کو کہا۔ وکیل پائس کورٹ کو ان کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے بھی عدالت میں درخواست داخل کریں گے۔

عمر خالد نے ویڈیو کانفرنسنگ کے دوران عدالت کو آگاہ کیا، "پولیس تحویل میں آنے کے 10 دن کے اندر ، میں نے کسی کاغذ یا بیان پر دستخط نہیں کیے ہیں۔"

ان پر شہریت (ترمیمی) ایکٹ اور قومی شہریت رجسٹر کے مخالف لوگوں کو فرقہ وارانہ طور پر بھڑکانے کا الزام ہے۔

6 مارچ کو ایک مخبر نے کرائم برانچ کے سب انسپکٹر اروند کمار کو اطلاع دینے کے بعد خالد اور دانش کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا