English   /   Kannada   /   Nawayathi

شاہین باغ کی دبنگ دادی دنیا کی ۱۰۰ بااثر شخصیات میں شامل

share with us

 

:24ستمبر 2020(فکرو خبر/ذرائع)سال ۲۰۲۰ء کیلئے  ٹائم میگزین  کی تیار کردہ ۱۰۰؍ بااثر شخصیات کی فہرست میں  وزیراعظم نریندر مودی  کے علاوہ امسال شاہین باغ کی دادی  کے نام سے مشہور ۸۲؍ سالہ بلقیس کا نام بھی شامل ہے۔  واضح  رہے کہ وہ شہریت ترمیمی ایکٹ کےخلاف مظاہروںکا چہرا بن کر ابھری تھیں اور ملک بھر میں لوگوں  نے اس عمر میں  اپنے حقوق کی لڑائی لڑنے کے ان کے عزم سے حوصلہ حاصل کیا ہے۔ 
 ۱۰۰؍ بااثر شخصیات پر مبنی ٹائم میگزین  کے خصوصی شمارہ میں بلقیس کے بارے میں اپنے مضمون میں  رعنا ایوب نے لکھا ہے کہ ’’بلقیس حاشیے پر لگائے گئے افراد کی آواز بن گئیں.... ایک ایسے ملک میں مزاحمت کی علامت بن گئیں جہاں خواتین اور اقلیتوں کی آوازوں کو  مودی حکومت کی اکثریتی سیاست میں مسلسل دبایا جارہاہے۔‘‘   شہریت ترمیمی ایکٹ  کے خلاف شاہین باغ کا یہ مظاہرہ   جو پورے ملک میں اسی طرز کے مظاہروں کا سبب بنا،  ۱۰۱؍ دن تک جاری رہا ۔ کورونا کی وبا پھیلنے کے سبب ۲۴؍ مارچ کو پولیس  نے اسے زبردستی ختم کروایا۔ 
 شاہین باغ کی تحریک کو ملتوی ہوئے ۶؍ ماہ کا عرصہ بیت چکا ہے مگر ٹائم میگزین میں ۸۲؍ بلقیس کودنیا کی ۱۰۰؍ موثر شخصیات میں شامل  کئے جانے سے یہ سمجھا جاسکتاہے کہ اس کی  گونج اہمیت کے ساتھ اب بھی پوری دنیا میں سنائی دے رہی ہے۔ 
  ٹائم میگزین کی ۱۰۰؍ بااثر شخصیات میں وزیر اعظم نریندر مودی اور فلم اداکار آیوشمان کھرانہ کا بھی نام شامل کیا ہے۔ شاہین باغ تحریک کی ۳؍ دادیاں اسماء، سروری اور بلقیس شاہین باغ کی دبنگ دادیوں کے نام سے مشہور ہیں۔ انہوں نے سخت سردی اور بارش کے موسم میں بھی اپنی ہمت نہیں ہاری  اور نوجوان خواتین اور مظاہرے میں شامل تمام لوگوںکی قیادت کر تی رہیںاور انہوں نے شاہین  باغ تحریک پر ہر حملے کو نہایت ہی ثابت قدمی، عقل مندی اور حکمت عملی کے ساتھ جواب دیا 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا