English   /   Kannada   /   Nawayathi

فیس بک انڈیا نے کہا : دہلی اسمبلی کمیٹی کے سامنے پیش ہونا بنیادی آزادی حقوق کی خلاف ورزی

share with us

نئی دہلی:24ستمبر 2020(فکرو خبر/ذرائع) سپریم کورٹ نے دہلی فسادات میں فیس بک کے نائب صدر اجیت موہن کو سمن جاری کیے جانے کو چیلنج دینے والی عذرداری پر دہلی اسمبلی کی ’امن اور ہم آہنگی‘ کمیٹی کو بدھ کو نوٹس جاری کیا اور معاملے کی سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ جسٹس سنجے کشن کول، جسٹس انیرودھ بوس اور جسٹس کرشن مراری کی بنچ نے اجیت موہن کی جانب سے پیش ہوئے سینئر وکیل ہریش سالوے اور اسمبلی کی کمیٹی کے چیئرمین راگھو چڈھا کی جانب سے پیش سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی کی دلیلیں سننے کے بعد کمیٹی کو نوٹس جاری کیا گیا۔

ہریش سالوے نے دلیل دی ہے کہ اسمبلی کی کمیٹی کے سامنے نجی طور سے پیش ہونا اور اسے سزا کی دھمکی دینا بنیادی آزادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ اس پر سنگھوی نے دلیل دی ہے کہ کمیٹی کے ذریعہ موہن کو ملزم کے طور پر نہیں بلایا گیا تھا بلکہ انہیں فیس بک کے غلط استعمال پر لگام لگانے کے لئے نظام تیار کرنے کے ارادے سے دعوت دی گئی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدالت عظمی میں سماعت کے پیش نظر کمیٹی کی آج کی مجوزہ میٹنگ رد کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موہن کے خلاف کسی بھی طرح کی تعزیراتی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

اس یقین کے بعد عدالت نے معاملے کی سماعت کے لئے 15 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی، ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ موہن کی عذرداری کے نپٹانے تک کمیٹی کی کوئی میٹنگ منعقد نہیں کی جائے گی۔ اس سے پہلے سالوے نے کہا تھا کہ موہن امریکہ میں واقع کمپنی (فیس بک) کے ملازم ہیں اور وہ ہندوستانی سیاست جیسے حساس مسائل پر نہیں بولنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں اظہار رائے کی آزادی کی بنیاد ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ شہری کو بولنے کا بھی حق ہے اور خاموش رہنے کا بھی۔ عرضی گزار نے اسمبلی کی کمیٹی کے ذریعہ 10 اور 18 ستمبر کو جاری سمن کو چیلنج کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا