English   /   Kannada   /   Nawayathi

واہ رے سرکار، مظالم کو آسان کردیا : لیبر قانون کی منظوری پرراہل پرینکا مودی حکومت پر ہوئے حملہ آور،

share with us

:24ستمبر 2020(فکرو خبر/ذرائع)مزدور اصلاحات سے متعلق بلوں کی منظوری پر کانگریس رہنما راہل گاندھی اور پرینکاگاندھی نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ، راہل گاندھی نے جمعرات کے روز اپنے ٹوئٹ میں لکھا، ’’کسانون کے بعد مزدوروں پر وار۔ غریبوں کا استحصال، دوستوں پر مہربانی، یہی ہے بس مودی جی کی حکمرانی!‘‘ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کے ساتھ پارلیمنٹ میں لیبر اصلاحات سے متعلق تین بلوں کی منظوری کی خبر کو بھی شیئر کیا ہے۔ اس خبر کے مطابق اب حکومت سے اجازت لئے بغیر 300 ملازمین تک والی کمپنی کسی بھی ملازم کو نوکری سے نکال سکتی ہے۔

وہیں کانگریس جنرل سکریٹری و اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے پارلیمنٹ سے پاس کیے گئے نوکری سے متعلق بلوں پر طنز کستے ہوئے اسے نوکری پر سخت حملے سے تعبیر کیا ہے۔ پرینکا واڈرا نے جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا' اس مشکل وقت کا مطالبہ ہے کہ کسی کی نوکری نہ جائے۔ سب کا ذریعہ معاش محفوظ رہے۔ بی جے پی حکومت کی ترجیحات کو دیکھیے، بی جے پی حکومت اب ایسا قانون لائی ہے جس میں ملازمین کو نوکری سے نکالنا آسان ہوگیا ہے۔ انہوں نے لکھا 'واہ رے سرکار، مظالم کو آسان کردیا'۔ قابل ذکر ہے کہ راجیہ سبھا نے مزدور وں کے فلاح اور ان کے حقوق کو مضبوط کرنے کے دعوے کے ساتھ تین بلوں کو منظوری دی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا