English   /   Kannada   /   Nawayathi

کعبۃ اللہ کی رونقیں جلد لوٹ آئیں گی،4 اکتوبر سے عمرہ کے مناسک ہوں گے شروع : سعودی وزارت داخلہ

share with us

ریاض: 23ستمبر 2020(فکرو خبر/ذرائع)سعودی عرب نے 4 اکتوبر سے احتیاطی تدابیر کے ساتھ بتدریج عمرہ بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کے جاری کردہ اعلان کے مطابق پہلے مرحلے میں  یومیہ 6 ہزار مقامی اور سعودی عرب میں مقیم  غیر ملکی شہریوں کو عمرہ کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

دوسرے مرحلے میں اگلے ماہ کی 18 تاریخ سے سعودی عرب میں مقیم 15 ہزار غیر ملکی شہریوں کو عمرے کی اجازت ہوگی۔ اسی طرح تیسرے مرحلے میں یکم نومبر سے سعودی عرب کے باہر سے آںے والوں زائرین کے لیے عمرہ بحال کردیا جائے گا۔ تیسرے مرحلے میں زائرین کی یومیہ گنجائش بڑھا کر 2 لاکھ یومیہ کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ  سعودی عرب میں کورونا وبا کے باعث 26 فروری سے عمرے اور مسجد نبوی کی زیارت کے لیے سعودی عرب آمد پر تاحکم ثانی عارضی پابندی عائد تھی اور رواں برس حج میں بھی سعودیہ میں مقیم صرف چند ہزار غیر ملکی تارکین وطن نے اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے حج ادا کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا