English   /   Kannada   /   Nawayathi

تیز ہواؤوں کے باعث ماہی گیروں کو سخت پریشانیوں کا سامنا ، کئی کشتیوں نے ساحل لوٹنے ہی میں عافیت سمجھی

share with us

بھٹکل 23 ستمبر 2020 (فکروخبرنیوز/ ذرائع) کاروار میں اتوار کی رات سے تیز ہوا کے ساتھ موسلا دھار بارش کے باعث ماہی گیروں کو بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑاہے ۔ نہ صرف کاروار بلکہ اڈپی اور ملپے کے علاقے اور گوا سے بھی 300 سے زیادہ کشتیاں تیز سمندری طوفان کی وجہ سے رابیندر ناتھ ٹیگور بیچ پر لنگر انداز ہوئیں۔ ایک کشتی ٹیگور بیچ پر ریت میں پھنس گئی۔ لندن برج کے قریب ساحل پر ایک اور کشتی بھی گر کر تباہ ہوگئی۔ دونوں کشتیاں بہت کوششوں سے دوبارہ لنگر انداز ہوگئیں۔ خوش قسمتی سے، کشتیوں میں سوار افراد کو بچایا گیا۔ مزید چارکی رسیاں بھی ٹوٹ گئیں اوران میں رکھے ہوئے جال بھی پانی کی نذر ہو گئے۔ادھر، اتوار کے روز کاروار کے قریب ملپے کی 'برہماری' نامی ایک کشتی ڈوب گئی۔ کشتی میں سوار بھٹکل اور اڈپی کے سات ماہی گیروں کو قریبی کی دیگر ماہی گیری کشتیوں نے بچایا۔ فشریز کے ڈپٹی ڈائریکٹر پی نگاراجو کے مطابق ساگر میتسالیہ کے قریب اینڈی جال بچھانے والی ایک اورکشتی بھی ڈوب گئی۔ اس کے علاوہ ملپے  کی ایک کشتی چینیا کے قریب ڈوب گئی۔ ٹیگور ساحل اور دیوباگ پر بھی سمندری کٹاؤ دیکھنے میں آیا جہاں سمندری پانی ریسارٹ میں داخل ہوا۔دوسرے حصوں میں بارش اتوار کی رات سرسی تعلقہ میں ہوا اور پیر کو دن بھر بوندا باندی دیکھنے میں آئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا