English   /   Kannada   /   Nawayathi

مولانامحمود مدنی نے پارلمنٹ میں تبلیغی جماعت کو نشانہ بنانے والے بیان کو گمراہ کن قرار دیا

share with us

نئی دہلی:23ستمبر 2020(فکرو خبر/ذرائع) ملک کی وزارت داخلہ کی جانب سے پارلیمنٹ میں تبلیغی جماعت کو کورونا وباء پھیلانے کا ذمہ دار قرار دینے کو جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت، خود کی ذمہ داری قبول کرنے کے بجائے اسے دوسروں پر تھوپ رہی ہے۔ مولانا محمود مدنی نے کہا کہ وزارت داخلہ کو اپنی آئینی ذمہ داری اور پارلیمنٹ کی اقدار کا خیال رکھنا چاہیے اور اس سے متعلق ملک کی عدالتوں بالخصوص مدراس ہائی کورٹ اور  بامبے ہائی کورٹ کے فیصلوں اور تاثرات کا احترام کرنا چاہئے۔
جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے مزید کہا کہ جس طرح سے ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ نے تبلیغی جماعت کے سلسلے میں سرکار کے رویے پر تنقید کی تھی اور اسے آئینہ دکھایا تھا بلکہ اپنے کئے گئے غلط کاموں کی تلافی کا مشورہ دیا تھا، اس کی روشنی میں ہونا تو یہ چا ہیے تھا کہ سرکار اپنا محاسبہ کرتی، پارلیمنٹ میں معافی مانگتی اور غلطیوں کے ازالے کے طریقوں کا اعلان کرتی، لیکن اس نے پرانی بات دوہرا کر نہ صرف حقیقت سے چشم پوشی کی ہے بلکہ دستوری عہدے پر بیٹھ کر عدالت کے فیصلے کو یکسر نظر انداز کیا ہے۔
جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت، خود کی ذمہ داری قبول کرنے کے بجائے اسے دوسروں پر تھوپ رہی ہے۔
مولانا محمود مدنی نے کہا کہ جس وقت تبلیغی جماعت کا قضیہ کھڑا کیا گیا تھا، اس وقت ملک میں پانچ ہزار شہری بھی کورونا سے متاثر نہیں تھے، لیکن آج یہ تعداد پچاس لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور ہر نئے دن ریکارڈس بنتے جارہے ہیں۔ ایسے میں پرانے حالات کے ’مبینہ ذمہ داروں‘  کا تذکرہ تو کیا گیا، لیکن موجودہ حالات کا ذمہ دار کون ہے، اس پر حکومت کی جانب سے خاموشی کیوں برتی گئی؟ انہوں نے سوال کیا کہ ملک میں آج جوحالات ہیں، کیا ان کی ذمہ داری کسی پر عائد نہیں ہوتی؟

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا