English   /   Kannada   /   Nawayathi

غریب دوست مودی حکومت نے اناج، دال ،آلو پیازکو ضروری اشیاء کی لسٹ سے باہر کرنے والے بل کو منظور کر لیا

share with us

:23ستمبر 2020(فکرو خبر/ذرائع)خود کو غریب دوست باور کرانےوالی مودی سرکار کی نظر میں زرعی اجناس، دالیں، تلہن، تیل، آلو اور پیاز اب ضروری اشیاء نہیں ہیں۔ حکومت نے انہیں ضروری اشیاء کی فہرست سے باہر نکالنے کیلئے ایک بل کو منگل کو راجیہ سبھا میں منظور کروالیا۔
 ضروری اشیاء (ترمیمی ) بل جسے ۱۵؍ ستمبر کو لوک سبھا میں منظور کروالیا گیا تھا،کو منگل کو راجیہ سبھا میں صوتی ووٹوں سے منظور کرلیاگیا۔ یہ بل اس آرڈیننس کی جگہ پر لایاگیا ہے جو جون میں جاری کیاگیاتھا۔  بل کا مقصد نجی سرمایہ کاروں کو راحت پہنچانا ہے  اوراس اندیشے سے نجات دلانا ہے کہ  انہیں  اپنے کاروبار کے دوران بہت زیادہ ضوابط کاسامنا کرنا پڑےگا۔حکومت کےمطابق پیداوار، ذخیرہ کرنے ، نقل و حمل، تقسیم اور سپلائی کی آزادی سے معیشت کو ترغیب ملے گی اور  زرعی شعبے میں نجی شعبے نیز براہ راست غیر ملکی سرمائے کا راستہ ہموار ہوگا۔ 

ساڑھے ۳؍ گھنٹے میں ۷؍ بل منظور

مودی سرکار نے منگل کو  ساڑھے ۳؍ گھنٹوں میں  ۷؍ بل منظور کروا لئے۔  ان میں دالوں، تیل، آلو اور پیاز جیسی بنیادی ضرورت کی چیزوں کو ضروری اشیاء کی فہرست سے خارج کرنے کا بل بھی شامل ہے۔یہ بل ایسے وقت میں منظور کرائے گئےہیں جب اپوزیشن اپنے ۸؍ اراکین کی معطلی کے خلاف راجیہ سبھا کا بائیکاٹ کر رہا ہے۔  بلوں کی منظوری کے وقت  ایوان کی کارروائی میں صرف بی  جےپی اوراس کی اتحادی پارٹیوں کے اراکین  موجود تھے۔ مختصر بحث اور وزیر کے مختصر جواب کے ساتھ بل منظور کرلئے گئے

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا