English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل: ہائے وے پر حادثات کو دعوت دے رہے گڈھے، کب مکمل ہوگا فورلین ہائے وے کا کام

share with us

بھٹکل 22/ ستمبر 2020(فکروخبر نیوز)  شہر میں ایک طرف اہم شاہراہ کے فورلین کا کام جاری ہے، درختوں کی کٹائی کے بعد اب الیکٹرک تار کھیچنے کے لئے پول لگائے جارہے ہیں اور ایسے محسوس ہورہا ہے کہ جلد شہر کے اندر سڑکوں کی تعمیر کام شروع ہوجائے گا لیکن حالیہ سڑک اس قدر خستہ حال ہوگئی ہے کہ گذرنا دشوار ہورہا ہے۔

   شرالی پل کے بعد تقریباً بھٹکل شہر کا حدود شروع ہوجاتا ہے۔ مدینہ کالونی کے قریب تک فور لین ہائے وائے کا کام مکمل ہوچکا ہے اور اس کے بعد سے نوائط کالونی تک ایک طرف کا کام ہوا ہے اور وہ بھی ادھورا ہے۔ حالیہ سڑک کی خستہ حالی بیان سے باہر ہوتی جارہی ہے اور اب بارش نے تو رہی سہی کسر بھی پوری کردی ہے۔

   موسلادھار، طوفانی بارش کی وجہ سے سڑکوں کی حالت مزید خستہ ہوگئی ہے۔ مسجد طور کے قریب اہم شاہراہ پر کچھ اس طرح کے گڈھے ہوگئے ہیں کہ اس میں اگر بھول کر بھی کسی سواری کا ٹائر چلاجائے تو اوپر آنا دشوار ہے۔ دو پہیہ سواروں کو پوری ہوشیاری اور ہوشمندی کے ساتھ چلانے کی ضرورت ہے۔

   گذشتہ کئی دنوں سے جاری موسلادھار بارش کی وجہ سے اب مزید پریشانیوں کا سامنا ہے۔ حادثات سے بچنے کے لئے کسی نے ٹہنی کاٹ کر اس کے پتے گڈھے میں جمع کردئیے ہیں تاکہ بھول کر بھی کوئی اس طرف کا رخ نہ کریں۔ 
    گذشتہ دو تین سالوں سے فورلین ہائے وے کا کام شروع ہونے کی صرف خبریں ہی آرہی ہیں،سروے کے بعد نشان بھی لگادیا گیا ہے لیکن تیزی سے کام شروع نہ ہونے کی کوئی ٹھوس وجوہات بھی سامنے نہیں آرہی ہے۔ 
    تیس میٹر اور پینتالیس میٹر کا مسئلہ اب تقریباً حل ہوچکا ہے لیکن اس کے باوجود شہر کے حدود سے گذرنے والی کیرلا سے ممبئی کو جوڑنے والی یہ سڑک کب فورلین میں تبدیل ہوگی یہ کہنا اب قبل از وقت ہوگا۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا