English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوپی ایس سی جہاد: سپریم کورٹ میں سدرشن ٹی وی نے این ڈی ٹی وی کے بھگوا دہشت گردی کے پروگرام کا دیا حوالہ ، عدالت نے لگائی سخت پھٹکار

share with us

:22ستمبر 2020(فکرو خبر/ذرائع)’نوکرشاہی جہاد‘ پروگرام کے خلاف داخل پٹیشن   پر شنوائی کے دوران  سدرشن ٹی وی پیر کو پھر اس وقت کورٹ کی سرزنش کا سامنا کرنا پڑا جب اس نے اپنے پروگرام  کے جواز میں  این ڈی ٹی وی کے اس پروگرام کا حوالہ دیا جو زعفرانی دہشت گردی پر تھا۔
  لائیو لا کی رپوڑٹ کےمطابق کورٹ نے سدرشن ٹی وی کے وکیل کو ڈانٹتےہوئے پوچھا کہ کیا ہم نے آپ سے این ڈی ٹی وی کے پروگرام پر تبصرہ کرنےکیلئے کہاتھا۔اس کے ساتھ ہی جسٹس چندر چڈ نے  پیر کی شنوائی نے اس بات پر زور دیا کہ بولنے کی آزادی اور پورے ایک سماج  کے وقار کے درمیان توازن کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر معاملہ کسی فرد واحد کے وقار کو مجروح کرنے کا ہوتا تو ہم اسے مشورہ دیتے کہ سو ِل سوٹ داخل کرنے کو کہہ سکتے تھے مگر یہاں معاملہ پورے ایک سماج کے وقار کا ہے۔اس بیچ مسلم فریق کے وکیل نے جہاں مذکورہ پروگرام پر پابندی برقرار رکھنے کی اپیل کی وہیں  سدرشن  ٹی وی نے کورٹ سے پابندی کو ہٹانے کی اپیل کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کرےگا۔

 اوپ انڈیا نے بھی پٹیشن داخل کی 

 سدرشن ٹی وی معاملے میں اوپ انڈیا جیسی شدت پسند ویب سائٹ جو اکثر فیک نیوز پھیلانے  میں ملوث رہتی ہے ، نے مداخلت کار کے طور پر پٹیشن داخل کردی ہے۔اس کے ساتھ ہی دائیں بازو کے نظریات کے حامل تھنک ٹینک اِنڈ ِک  کلیکٹیو ٹرسٹ  اور غیر منافع بخش تنظیم اَپورڈ انڈیا  نے بھی مداخلت کار بننے کیلئے عرضی داخل کی ہے۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا