English   /   Kannada   /   Nawayathi

چائے پینے کے لئے نہیں کسانوں کو انصاف دلانے کے دھرنے پر ہیں : سنجے سنگھ

share with us

:22ستمبر 2020(فکرو خبر/ذرائع)راجیہ سبھا میں دو زرعی بل پاس کرنے کی مخالفت میں عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ سمیت آٹھ اراکین پارلیمان پارلیمنٹ کے احاطے میں دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

راجیہ سبھا میں زرعی بل منظوری کے دوران ہنگامہ کرنے کے الزام میں انہیں معطل کیا گیا ہے۔ معطل ارکان پارلیمان نے ایوان کے اندر دھرنا دیا اور ایوان کی کارروائی ختم ہونے کے بعد مہاتما گاندھی کے مجسمے کے پاس دھرنا پر بیٹھ گئے، تمام اراکین رات بھر سے دھرنے پر ہی بیٹھے ہوئے ہیں۔

سنجے سنگھ نے ایک ویڈیو میں کہا کہ یہ ذاتی تعلقات کی بات نہیں ہے کسانوں کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے، ہم کسانوں کو انصاف دلانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم لوگ پوری رات یہاں بیٹھے رہے، ملک کے کسانوں کو انصاف دلانے کے لیے، ملک کے کروڑوں کسانوں کے خلاف جو کالا قانون پارلیمنٹ میں پاس ہوا ہے، اس کے خلاف ہم یہاں بیٹھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آج صبح نائب چیئرمین آئے تھے، ہم نے ان سے بھی کہا کہ اس دن قانون کو طاق پر رکھ کر کسان مخالف بل پارلیمنٹ میں پاس کیا گیا جب کہ بی جے پی کے پاس اکثریت نہیں تھی۔

سنجے سنگھ نے نائب چیئرمین سے کہا کہ ہم لوگ ووٹنگ کا مطالبہ کرتے رہے، لیکن آپ نے ووٹنگ نہیں کروائی، انہوں نے یہاں تک کہا کہ یہ ذاتی تعلقات نبھانے کا وقت نہیں ہیں، ہم یہاں کسانوں کے لیے بیٹھے ہیں اور کسانوں کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے، یہ پورے ملک نے دیکھا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا