English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں بڑھ رہی ہے پیاز کی قیمتیں 

share with us

بھٹکل 22/ ستمبر 2020(فکروخبر نیوز)  شہر میں پیاز کی قیمتوں میں اب بھاری اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ اب پیاز کی قیمت پوچھتے ہی خریدار پیچھے ہٹ رہے ہیں اور بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے لوگو ں کو اپنی جیبیں بھی ڈھیلی کرنی پڑرہی ہے۔ شہر میں کئی جگہ پر سو روپئے میں نو کلو پیاز تقریباً ایک ماہ سے قبل فروخت ہورہی تھی، اس کے بعد اس کی قیمت میں اضافہ ہوتا چلا گیا اور سو روپئے میں سات کلو، پانچ کلو اور چار کلو فروخت ہونے لگی۔ کئی مقامات پر تیس روپئے میں پیاز فروخت ہورہی تھی تو کئی جگہ اس کی قیمت پچیس روپئے تھی۔ گذشتہ ایک ہفتہ سے پیاز کی قیمتوں میں بھاری اچھال دیکھنے میں آیا ہے اور اب پیاز چالیس روپئے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔ پیاز کی بڑھتی قیمتوں کو لے کر عوام میں یہ تشویش پائی جارہی ہے کہ اس کو دیکھتے ہوئے اب ٹماٹرکی قیمتوں میں بھی اچھال نظر آرہا ہے اور وہ بھی اب تیس کے بجائے چالیس روپئے میں فروخت ہورہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا