English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایک ٹرین ایسی بھی ہے جو مشرق سے لے کر مغرب تک 87 شہروں اور 10 ٹائم زونز سے گزرتی ہے

share with us

21ستمبر 2020(فکرو خبر/ذرائع)ٹرین کا سفر نہایت خوبصورت ہوتا ہے، دنیا میں ایک ٹرین ایسی بھی ہے جو مشرق سے لے کر مغرب تک 87 شہروں اور 10 ٹائم زونز سے گزرتی ہے جبکہ دوران سفر باہر کا درجہ حرارت 28 ڈگری سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک بدلتا رہتا ہے۔

دنیا کی طویل ترین اور مصروف ترین ریلوے لائن، جسے سائبرین ٹرانس کہا جاتا ہے، روس میں واقع ہے۔ یہ ریلوے کا ایسا جنکشن ہے جو ماسکو کو دور مشرقی روس سے جوڑتا ہے اور یہ ٹریک ماسکو سے روس کے مشرق بعید کے شہر ولادی وستوک تک پھیلا ہوا ہے۔

اس ریلوے ٹریک کی تعمیر کا آغاز 9 مارچ 1891 سے ہوا اور 21 جون 1904 کو مکمل ہوا۔ یہ ریلوے لائن 2 ٹریکس پر مشتمل ہے اور ایشیا اور یورپ کے درمیان پل کا کام کرتی ہے، اسے روس کی فولادی سڑک بھی کہا جاتا ہے۔

اس ریلوے لائن کی لمبائی 9 ہزار 289 کلو میٹر ہے، یہ یورپ کے ساتھ ساتھ چین، جاپان، کوریا، ویتنام اور جنوبی ایشیا کو بھی روس کے ساتھ ملاتی ہے۔

اس ریلوے لائن کا نقشہ بنانے اور حکومت سے اس کی منظوری لینے کے لیے 10 برس کا عرصہ لگا۔ ریلوے لائن کی تعمیر میں 6 لاکھ 20 ہزار افراد نے حصہ لیا جبکہ اس کی لاگت 90 ملین پاؤنڈز ہے۔

یہ ٹرین دوران سفر بیکال جھیل کے سیاحتی مقام پر 45 منٹ کے لیے رکتی ہے جہاں سیاح اتر کر جھیل کی نظارہ کرتے ہیں۔

روس کی 30 فیصد تجارت اسی ریلوے لائن کے ذریعے ہوتی ہے، یہ ٹرین ہر سال 2 لاکھ کنٹینرز یورپ کی منڈیوں تک پہنچاتی ہے۔

سائبرین ٹرانس ٹریک دنیا کے ایک تہائی حصے کو ڈھانپے ہوئے ہے، مشرق سے لے کر مغرب تک اس میں 10 ٹائم زونز آتے ہیں۔ اس ٹرین کا 19 فیصد حصہ یورپ کی سرحدوں سے گزرتا ہے جبکہ 81 فیصد حصہ ایشیا کی سر حدوں سے گزرتا ہے۔

راستے میں آنے والے شہروں کی تعداد 87 ہے جبکہ دریاؤں کی تعداد 16 ہے، دوران سفر درجہ حرارت 28 ڈگری سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک بدلتا رہتا ہے۔

اگر آپ ماسکو سے ولادی وستوک تک سفر کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے پاس 1600 ڈالر کی رقم ہونی چاہیئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا