English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملک کی پہلی کوسٹ گارڈ اکیڈمی کا قیام منگلورو میں ہوگا   

share with us

منگلورو 21 ستمبر 2020 (فکروخبرنیوز/ ذرائع)  ملک کی پہلی کوسٹ گارڈ اکیڈمی کا قیام عنقریب منگلورو میں ہونے جارہا ہے۔ اس بات کی جانکاری محکمہئ دفاع کے ترجمان نے بنگلورو میں دی۔ انہو ں نے بتایا کہ کے آئی اے ڈی بی کی 158ایکڑ اراضی اس کے لئے مختص کی جاچکی ہے۔ اس کے قیام سے کوسٹ گارڈ میں بھرتی ہونے والے افراد کی ٹریننگ میں کافی مدد ملے گی۔ 

انڈین کوسٹ گارڈ کو خصوصی تربیت زیادہ تر بحریہ کے مختلف تربیتی اداروں میں دی جاتی ہے۔ تربیت کی تکمیل کے بعد  تربیت یافتہ افرادیکوسٹ گارڈ چارٹر کے فرائض انجام ددیتے ہیں۔

ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں کو انڈین نیول اکیڈمی (آئی این اے) میں تربیت دی گئی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا