English   /   Kannada   /   Nawayathi

ساحلی کرناٹکا سمیت ریاست کے دیگر اضلاع میں بھی بھاری بارش کے امکانات ۔ ساحلی اضلاع میں ریڈ للرٹ جاری

share with us

بھٹکل 21 ستمبر 2020 (فکروخبرنیو) سنیچر کی رات سے ساحلی علاقوں میں شروع ہونے والی موسلادھار بارش کودیکھتے ہوئے اگلے تین دنوں تک جنوبی کنیرا ، اڈپی اور اترا کنڑا میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ اڈپی میں موسلادھار بارش سے کو دیکھتے ہوئے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ ریاست کے دیگر اضلاع میں بھی بھاری بارش کے امکانات ہیں۔ توقع کی جارہی ہے کہ چکمنگلورو، ہاسن، کوڈاگو اور شیوموگا میں موسلا دھار بارش ہوگی۔آئی ایم ڈی کے مطابق، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ساحلی کرناٹک کے بیشتر مقامات اور اندرونی کرناٹک کے کئی مقامات پر بارش / گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ایک ریلیزمیں کہا گیا ہے کہ "کرناٹک کے الگ تھلگ مقامات پر آسمانی بجلی کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بہت زیادہ ہے۔ اسی طرح ساحلی اضلاع اور شمالی کرناٹکا بھی بھاری بارش کے امکانات پائے جارہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اڈپی ، برہمار ، کاپو اور کارکلا میں گذشتہ روز موسلادھار بارش سے بھاری نقصان ہوا ہے۔ گھروں اور دکانوں میں پانی گھس جانے سے کروڑوں کا نقصان ہوا ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کو بڑی تعداد میں محفوظ مقامات پر منتقل کردیا جن کی تعداد سے دوہزار سے بھی متجاوز ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا