English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں آج موسلادھار بارش، سڑکوں پر جگہ جگہ پانی، عام زندگی بھی متأثر 

share with us

بھٹکل20/ ستمبر 2020(فکروخبر نیوز)  بھٹکل میں آج صبح سے جاری بارش نے موسلادھاررخ اختیار کرلیا ہے۔ صبح سے جاری بارش کی وجہ سے سڑکوں پر لوگوں کی چہل پہل بہت کم دیکھنے کو ملی۔ موسم کو دیکھتے ہوئے آج لوگوں نے گھروں میں رہنے کو ترجیح دی۔ صبح سے جاری بارش کی وجہ سے کئی نالے بھرگئے اور اہم شاہراہ سمیت محلہ کی سڑکوں پر جگہ جگہ پانی کھڑا ہوگیا۔ ساحلی کناروں میں مشرق کی جانب تیز ہوائیں چل رہی ہیں جس کو دیکھتے ہوئے خیال کیا جارہا ہے کہ یہ ہوائیں ماہی گیروں کی پریشانیوں میں اضافہ کررہی ہیں۔ فکروخبر سے بات چیت کرتے ہوئے ماہی گیروں نے بتایا کہ کل رات سے جاری تیز ہواؤوں کی وجہ سے کشتیاں چلانے میں دقتوں کا سامنا ہے اور ان ہواؤں کو دیکھتے ہوئے اکثر لوگ ساحل کا رخ کرنے میں  ہی اپنی عافیت سمجھ رہے ہیں لیکن تیز بارش کی وجہ سے کشتیاں آگے نہیں بڑھاجارہی ہے۔ ہفتہ دس دن کے لئے ماہی گیری کے لئے جانے والے ماہی گیروں نے اپنا ارادہ تبدیل کردیا ہے اور وہ اب موسم کے تبدیل ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا