English   /   Kannada   /   Nawayathi

مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی میں تہنیتی اجلاس 

share with us

 جناب عبدالحمید صاحب دامودی اور جناب عتیق الرحمن صاحب منیری کو پیش کی گئی تہنیت 

بھٹکل 17/ ستمبر 2020(فکروخبر نیوز) مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی میں آج جناب عبدالحمید صاحب دامودی اورمرحوم الحاج محی الدین منیری صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے چھوٹے فرزند جناب عتیق الرحمن صاحب منیری کے اعزاز میں ایک تہنیتی جلسہ کا انعقاد آج بعد عصر مدرسہ کے ہال میں کیا گیا۔  جس میں سرپرستِ مدرسہ مولانا محمد الیاس جاکٹی ندوی، محسنِ مدرسہ اور سابق مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا محمد فاروق قاضی ندوی اور دیگر احباب نے شرکت کی۔ 
    اس موقع پر مدرسہ کے لئے اپنے خدمات پیش کرنے والے جناب عبدالحمید صاحب دامودی اور جناب عتیق الرحمن صاحب منیری کی خدمت میں سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔ 
    سرپرستِ مدرسہ اور بانی وجنرل سکریٹری مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل مولانا محمد الیاس ندوی نے اپنے خیالات کے اظہار کے دوران مدرسہ کی خدمات پرروشنی ڈالی اور کہا کہ اس چھوٹے سے گاؤں میں قائم مدرسہ کا شہرہ آج نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ بیرون تک بھی پہنچ چکاہے۔ کئی مشہور شخصیتوں نے اپنی اولاد کو اس مدرسہ میں تعلیم دلانے کو فخر محسوس کیا جس کی مثال بہت کم ملتی ہے۔ مولانانے مدرسہ کی خدمات پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے جناب الحاج محی الدین صاحب منیری کے مدرسہ سے دیرینہ تعلقات کا تفصیل سے تذکرہ کیا اور بتایا کہ جیسے بھٹکل کے دیگر اداروں کی طرح اس مدرسہ سے منیری صاحب کے تعلقات تھے۔ جناب حافظ عبدالقادرصاحب ڈانگی کی انہوں نے سرپرستی کی اور مدرسہ کو ترقی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اسی طرح مدرسہ کے محسنین میں ایک اہم نام جناب عبدالحمید صاحب دامودی ہے مولانانے مدرسہ سے ان سے لگاؤ اور محبت کو تفصیل سے بیان کیا۔ مولانا نے کہا کہ انہوں نے اس مدرسہ سے جو تعلقات کا ثبوت پیش کیا ہے جس کی مثال نہیں کی جاسکتی۔ 
    سابق مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا محمد فاروق قاضی ندوی نے حضرت مولانا ابوالحسن علی ندوی رحمۃ اللہ علیہ کے اس مدرسہ سے تعلقات کا تذکرہ کرتے ہوئے کئی ایک محسنین کا بھی تذکرہ کیا او ربتایا کہ تینگن گنڈی سے شروع ہونے والی اس شمع کی روشنی میں ہمیں عام کرنے کے لئے کوششیں کرنی ہے اور جو لوگ کوششیں کررہے ہیں ان کی ہمت بندھانی ہے۔ 
    نائب صدر مجلس اصلاح وتنظیم جناب عتیق الرحمن صاحب منیری نے بتایا کہ تینگن گنڈی بھٹکل ہی کا ایک حصہ ہے، وہ الگ نہیں ہے۔ اگر آپ کو تکلیف ہوتی ہے تو ہمیں بھی اس کادرد محسوس ہوتا ہے۔ ہم سب کو مل کر ہمیں دین کے جذبہ کے ساتھ آگے بڑھنا ہے اور دین کی خدمت مرتے دم تک کرنا ہے۔ انہوں نے اپنے والدِ محترم کے اس مدرسہ سے تعلقات کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کے ساتھ تینگن گنڈی آئے ہوئے حسین لمحات کا بھی تذکرہ کرتے ہوئے بڑے جوشیلے انداز میں مدرسہ اور جناب حافظ عبدالقادر صاحب سے اپنے تعلقات کا تذکرہ کیا۔ 
ملحوظ رہے کہ جلسہ کا آغاز عبدالحنان ابن حافظ شبیر صاحب ڈانگی کی تلاوت سے ہوا۔ نعت پاک محمد تمیم ابن نجم الدین ڈانگی نے پیش کی۔ مہمانوں کا تعارف اور استقبال نائب مہتمم مدرسہ مولانامحمد اسحاق ڈانگی ندوی نے پیش کیا اور مدرسہ کی کارکردگی پر مہتمم مدرسہ مولانا محمد سعود بنگالی ندوی نے روشنی ڈالی۔ جلسہ کی صدارت صدرِ مدرسہ جناب الحاج خورشے محمد میراں صاحب نے کی۔ اس موقع پر جناب جعفری بنگالی، جناب حافظ بشیربنگالی، جناب محمد علی ڈانگی، جناب حافظ شبیر ڈانگی، جناب حافظ محمد اسحاق ڈانگی، جناب یوسف اسپو، مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی کے صدر جناب سلیمان بنگالی، سکریٹری جماعت جناب محمد اقبال بنگالی اور اساتذہئ مدرسہ کے ساتھ ساتھ تینگن گنڈی کے مختلف محلوں کے لوگ موجود تھے۔ 

 

 

 

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا