English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین تنازعہ پر مودی حکومت کی طرف جاری بیان پر کانگریس کے زبردست تنقید

share with us

نئی دہلی:17ستمبر 2020(فکرو خبر/ذرائع) کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ چین کے تعلق سے حکومت مسلسل غلط بیانی کررہی ہے اور اس سلسلے میں وزیراعظم نریندر مودی نے کل جماعتی میٹنگ میں 19 جون کو چین کی دراندادزی سے متعلق جھوٹ بولا تھا اسے چھپانے کے لئے پوری حکومت غلط بیانی کر رہی ہے۔

کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے بدھ کے روز یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی کے جھوٹ کو چھپانے کے لئے پوری حکومت بار بار جھوٹ بول رہی ہے۔ اگر حکومت کا کوئی وزیر بھی کسی بھی سطح پر سچ بولنے کی کوشش کرتا ہے تو پھر اسے خاموش کردیا جاتا ہے۔

کھیڑا نے کہا کہ آج سب سے زیادہ چونکانے والی بات ہوئی ہے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے پاکستان اور چین سے دراندازی کے بارے میں پارلیمنٹ کو جو جواب دیا ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اب پوری حکومت مودی کو بچانے کے لئے سامنے آگئی ہے اور سب جھوٹ بولنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رائے نے اس دراندازی سے متعلق پارلیمنٹ میں ایک لائن کا جواب دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رائے نے چین کے بارے میں کہا ’’پچھلے چھ ماہ میں چین کی جانب سے ہندوستان میں کوئی دراندازی نہیں ہوئی ہے‘‘۔ انہوں نے اس بیان کو حکومت کی جانب سے انتہائی حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہلے وزیر اعظم آکر جھوٹ بولتے ہیں، پھر وزارت دفاع کی ویب سائٹ سے اس حقیقت کو ہٹا دیا جاتا ہے۔ اس ویب سائٹ میں واضح طور پر لکھا تھا کہ چین نے کب اور کہاں پر دراندازی کی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یقینی طور پر اس ویب سائٹ کو ہٹانے کے لئے وزیر اعظم کی جانب سے دباؤ آیا ہوگا، اس لئے وزارت نے اسے ویب سائٹ سے ہٹا دیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ یہ ٹھیک ہے کہ مودی کے دباؤ میں اسے ہٹا دیا گیا ہے لیکن حکومت کو بتانا چاہئے کہ وزیر اعظم پر کس کا دباؤ ہے۔ وزیر اعظم نے یہ کام یقینی طور پر کسی کے دباؤ میں کیا ہے اور انہیں یہ بتانا چاہئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا