English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل سمیت ساحلی اضلاع میں مزید بارش کے امکانات : آئی ایم ڈی نے جاری کیا الرٹ

share with us

بھٹکل 15 ستمبر 2020 (فکروخبر/ذرائع)  بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کرناٹک میں اگلے پانچ دنوں تک بھاری بارش کے امکانات کا اظہار کیا ہے ۔ آئی ایم ڈی کے مطابق ساحلی اضلاع کے ساتھ ساتھ بیدراور گلبرگی میں  15 سے 19 ستمبر (منگل تا ہفتہ) تک تیز بارش کا امکان ہے۔آئی ایم ڈی کی پیش گوئی ہے کہ ماہی گیروں کو اگلے 24 گھنٹوں تک منگل تک سمندرمیں نہ جائیں، کیونکہ55-45 کلومیٹر کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی جس کی وجہ سے کوئی بھی خطرہ سامنے آسکتا ہے۔ اس لئے پہلے ہی اس سے باخبر کیاگیا ہے۔ یاد رہے کہ بھٹکل کی ایک کشتی قمر البحرانجن کی خرابی کی وجہ سے نیترانی جزیرے کے قریب پھنس گئی تھی اور کوسٹل گارڈ کی بڑی کوششوں کے بعد انہیں بحفاظت ساحل پر پہنچایا گیا۔ 

واضح رہے کہ گذشتہ پانچ روز سے بھٹکل سمیت ساحلی اضلاع میں موسلادھار بارش جاری تھی اور یہ سلسلہ صرف پیر کے روز کچھ تم گیا تھا لیکن آئی ایم ڈی نے دوبارہ بھاری بارش کے امکانات کا اظہار کرتے ہوئے ایلو الرٹ بھی جاری کردیا ہے۔ 

دی نیوز منٹ کے ان پٹ کے ساتھ

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا