English   /   Kannada   /   Nawayathi

آن لائن دھوکہ دہی کے معاملات سے رہیں ہوشیار:انعام کے لالچ میں خاتون کو لگا ایک لاکھ تہتر ہزار روپئے کا چونا 

share with us

بنگلورو 14/ ستمبر 2020(فکروخبر نیوز)  آن لائن دھوکہ دہی کے ایک معاملہ میں شیموگہ کی ایک خاتون کو ایک لاکھ تہتر ہزار روپئے کا چونا لگا ہے۔ اس طرح کے معاملات کی خبریں آتی رہتی ہیں اور ایسی خبروں کے ذریعہ عوام کو چوکنا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے لیکن اس کے باوجود کم پڑھے لکھے نہیں بلکہ اعلیٰ تعلیم یافتہ بھی دھوکہ بازوں کے جال میں پھنس جاتے ہیں۔اس خاتون نے اسی طرح جعلسازوں کی باتوں پر بھروسہ کیا اور اپنا نقصان کر بیٹھی۔ 
تفصیلات کے مطابق ناؤ لے یا ویرا بھدریشورا کی ساکن ایک خاتون کو چار ستمبر کو ناپتول آن لائن شوپنگ لمیڈیڈ کی جانب سے جس پر کولکاتہ کا پتہ درج تھا ایک خط موصول ہوا جس میں خاتون کو بارہ لاکھ روپئے جیتنے کی خوشخبری سنائی گئی تھی۔ خاتون نے خط پر درج موبائل نمبر پر رابطہ کیا، اسے بتایا گیا ہے کہ آپ کے جنم دن کی خوشی میں یہ انعام آپ کو دیا جارہا ہے۔ اس کے بعد انہو ں نے خاتون کو بتایا کہ وہ یہ رقم اسی وقت دے سکتے ہیں جب آپ مرکزی اور ریاستی حکومت کا ٹیکس ادا کریں گی۔ خاتون نے بذریعہ چیک ریتا روئے نامی خاتون کے ایس بی آئی اکاؤنٹ میں چوبیس ہزار، اکیاون ہزار اور ایک لاکھ دو ہزار روپئے جمع کردئیے۔ جب خاتون کو حقیقت کا علم ہوا تو اس نے پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا