English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک :  طلباء نے آج دیا نیٹ کا امتحان، 298مراکز میں ایک لاکھ انیس ہزار پانچ سو ستاسی طلباء ہوئے شریک 

share with us

بنگلورو 13/ ستمبر 2020(فکروخبر نیوز/ ذرائع) روزانہ کورونا کے معاملات کے باوجود کرناٹکا میں تقریباً 1,19,587طلباء وطالبات نے 298امتحانی مراکز میں اپنا امتحان دیا۔ کسی بھی ناگہانی واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔ ہرامتحانی مرکز پر طلباء نے پورے سکون اور اطمینان کے ساتھ اپنا پرچہ لکھا۔ 
حکومت نے جملہ احتیاطی تدابیر اختیار کی تھیں۔ طلباء کے امتحانی مرکز پر داخلہ سے قبل انہیں تھرمل اسکریننگ سے گذارا گیا اور سینیٹائزر وغیرہ کا بھی انتظام کیا تھا۔ 
ملک بھر میں آج منعقدہ نیٹ امتحان میں 15,97,433طلباء وطالبات نے شرکت کی تھی۔ ریاست کرناٹکا کے بڑے شہروں بنگلورو،میسورو، منگلورو، اڈپی، داونگیرہ، ہبلی، دھارواڑ اور کلبرگی میں منعقد کئے گئے تھے۔
کوویڈ کی وجہ سے ایک امتحال ہال میں بجائے چوبیس کے بارہ طلباء کو د بٹھایا گیا تھا جس کی وجہ سے امتحانی مراکز کی تعداد بھی 298تک جا پہنچی جبکہ گذشتہ سال پورے کرناٹکا میں 194امتحانی مراکز تھے۔ 

ذرائع :  نیوز کرناٹک

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا