English   /   Kannada   /   Nawayathi

جہاز کے کپتان کی بیچ سمندر میں دل کا دورہ پڑنے سے موت

share with us

کاروار 13/ ستمبر 2020(فکروخبر نیوز/ ذرائع)  چنئی سے متحدہ عرب امارات کے لئے نکلنے والی کارگو جہاز کے کپتان کا دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوگئی ہے۔مذکورہ کپتان کی شناخت جتیندر کمار (48) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جس کا تعلق بہار کے گیا سے ہے۔
 اطلاعات کے مطابق یہ کارگو جہاز ایران سے چنئی پہنچا تھا جہاں سامان اتارنے کے بعد متحدہ عرب امارات کے لئے روانہ ہوگیا تھا۔ دورانِ سفر سنیچر کے روز کپتان جتیندر کمار باتھ روم میں گرپڑا اور جب اس کے ساتھیوں نے اس کی حالت دیکھی تو قریب بندرگاہ کاروار کے لئے اپنے جہاز کا رخ موڑدیا جہاں پر اسے مردہ قرار دے دے گیا۔ اس کا پوسٹ مارٹم کاروار کے میڈیکل کالج میں کیا گیا۔ 
پولیس کا کہنا ہے کہ جتیندر کا بھائی گوا کے راستہ سے کاروار پہنچنے والا ہے جس کے بعد لاش اس کے حوالے کی جائے گی۔ 
ذرائع: ٹائمس آف انڈیا

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا