English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نوبل انعام کے لیے نامزد، جانیے کیا ہے وجہ !

share with us

واشنگٹن: 10ستمبر 2020(فکرو خبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان امن معاہدہ کرانے پر ناروے کے پارلیمنٹرین کی جانب سے نوبل انعام 2021 کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ناروے کے رکن اسمبلی کرسچیئن ٹیبرنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دنیا میں امن کی کاوشوں بالخصوص اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برسوں کی رنجشیں ختم کروا کے امن معاہدے کے لیے راضی کرنے اور مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کی راہ ہمور کرنے پر نوبل امن انعام 2021ء کے لیے نامزد کردیا۔

ناروے کے پارلیمنٹرین نے صدر ٹرمپ کی نوبل انعام کےلیے نامزدگی کے لیے خط میں لکھا کہ میرے خیال میں ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا میں قیام امن کے لیے نوبل امن انعام کے لیے دیگر تمام نامزد کردہ افراد کی نسبت سب سے زیادہ کوشش کی ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان امن معاہدہ کرایا انہونی تھا لیکن انہوں نے کردکھایا۔

صدر ٹرمپ بھی گزشتہ برسوں میں دو سے زائد بار خود کو نوبل انعام ملنے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں اور جاپانی وزیراعظم نے اُن کی خواہش پر نوبل انعام 2018 کے لیے صدر ٹرمپ کو سنگاپور سمٹ پر نامزد بھی کیا تھا لیکن وہ یہ انعام حاصل نہیں کرپائے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس نوبل امن انعام ایتھوپیا کے وزیرِاعظم ابی احمد کو اپنے بدترین دشمن ملک ایریٹیریا کے ساتھ امن قائم کرنے کی وجہ سے دیا گیا تھا جب کہ رواں برس نوبل انعام کے لیے 300 سے زائد نامزدگیاں ہوچکی ہیں جن میں سے کامیاب امیدوار کا اعلان اگلے ماہ متوقع  ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا