English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان میں نئے بدلاؤ، خواتین کے نام پیدائشی سرٹیفیکٹس میں لکھنے کی منظوری!

share with us

کابل:07ستمبر 2020(فکرو خبر/ذرائع) افغانستان کی حکومت نے بچوں کے پیدائشی سرٹیفیکٹس پر والد کے ساتھ والدہ کا نام لکھنے کی بھی منظوری دے دی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان حکومت نے بچوں کے پیدائشی سرٹیفیکٹ پر والدہ کا نام لکھنے یا شامل کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد اب ملک بھر میں بننے والے تمام برتھ سرٹیفیکٹس پر والدین کا نام درج کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس منظوری سے قبل افغانستان میں قبائلی رسومات اور ثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے پیدائشی سرٹیفیکٹس پر صرف والد کا نام لکھا جاتا تھا کیونکہ افغان عمائدین خواتین کے نام لکھنے کو معیوب سمجھتے تھے۔

علاوہ ازیں افغانستان میں شادیوں کے دعوت ناموں اور قبروں کے کتبوں پر بھی خواتین کے نام لکھنے کو برا سمجھا جاتا تھا۔

خواتین کے ناموں یا شناخت کو نظر انداز کرنے کے حوالے سے گزشتہ کئی سالوں سے افغانستان میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیمیں اور ادارے مسلسل آواز اٹھارہے تھے جبکہ کچھ عرصے سے ’میرا نام کہاں ہے؟‘ کے نام سے تحریک بھی چلائی جارہی تھی۔

تحریک کے قائدین نے نسواں امور سے متعلق کمیٹی کی چیئرمین و رکن پارلیمنٹ ناہید فرید سے ملاقات کی اور اس بات پر زور دیا تھا کہ وہ اس اہم معاملے پر پارلیمنٹ کے فلور پر آواز اٹھائیں اور قانون میں ترمیم پیش کریں۔

ناہید فرید نے پیدائشی قوانین میں ترمیم کا بل ایوان میں  پیش کیا جس اراکین نے کثرت رائے سے منظور کرلیا اور اب خواتین کے نام لکھنے کی بھی اجازت مل گئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا