English   /   Kannada   /   Nawayathi

سوڈان: موسلا دھار بارشیں اور سیلاب، سینکڑوں گھر منہدم

share with us

30اگست 2020(فکرو خبر/ذرائع)سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں دریائے نیل میں طغیانی کے نتیجے میں سیلاب کی وجہ سے سینکڑوں گھر منہدم ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق خرطوم کے علاقے الکیلاکلا  میں تین دن سے جاری موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے  دریائے نیل  میں پانی کی سطح بلند ہو کر سیلابی ریلے میں تبدیل ہو گئی  اور سیلاب کی لپیٹ میں آ کر سینکڑوں گھر منہدم ہو گئے ہیں۔

سوڈان خودمختاری کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان نے اعلیٰ سطحی حکام کے ساتھ آفت زدہ علاقے کا دورہ کیا۔

یہاں اپنے خطاب میں فتاح نے سیلاب سے متاثرہ عوام کے لئے فوری طور پر خیمےلگانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں یکم اگست سے اب تک جاری موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے سیلاب کے نتیجے میں 86 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

سوڈان محکمہ موسمیات نے بارشیں جاری رہنے کی وارننگ کے ساتھ خاص طور پر نہروں کے قریب مقیم شہریوں سے حفاظتی اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا