English   /   Kannada   /   Nawayathi

جنوبی سوڈان میں کارگو طیارہ گر کر تباہ ,7 افراد ہلاک اور ایک خاتون زخمی

share with us

خرطوم: 23 اگست 2020(فکرو خبر/ذرائع)جنوبی سوڈان میں کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی سوڈان کے دارالحکومت سے جنوبی ریاست بحر الغزل کی جانب اڑان بھرنے والا مال بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔

رپورٹ کے مطابق طیارہ ایئرپورٹ سے کچھ ہی دوری پر ایک میدانی علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس سے جہاز میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی اور طیارہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا۔

جنوبی سوڈان کے وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق کارگو طیارے میں پانچ مسافر اور عملے کے تین افراد سوار تھے، حادثے میں 4 مسافر اور عملے کے تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔

وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ عملے کے تینوں افراد کا تعلق روس جبکہ تمام مسافر مقامی شہری تھے جبکہ حادثے میں زخمی خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایوی ایشن اتھارٹی نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ 2018 میں جنوبی سوڈان میں مشرقی لیکس ریجنز میں ساؤتھ ویسٹ کمپنی کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

طیارہ حادثے کے بعد جنوبی سوڈانی صدر سلوا کیئر نے اپریل 2019 میں ہوائی حادثات کو روکنے کے لیے 20 سال پرانے طیاروں پر پابندی عائد کی تھی جس کے بعد طیاروں کو سامان منتقل کرنے تک محدود کردیا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا