English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب : سرکاری اراضی پر قبضے کیخلاف کارروائی،2400 مربع میٹر کے سرکاری پلاٹ پر تعمیر شادی ہال منہدم

share with us

جدہ :22 اگست 2020(فکرو خبر/ذرائع) سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی نے بریمان بلدیہ کے ماتحت 2400 مربع میٹر کے سرکاری پلاٹ پر تعمیر شادی ہال منہدم کیا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جدہ میونسپلٹی نے ٹوئٹر پربیان میں بتایا کہ سرکاری پلاٹ پر قبضے کا ریکارڈ سامنے آنے پر ابتدائی کارروائی کی گئی ہے۔

شادی ہال تعمیر کرنے والے کو تجاوزات کے بارے میں متنبہ کیا گی. بعد ازاں بلدیاتی کونسل کے اہلکاروں اور سیکیورٹی فورس کی مدد سے شادی ہال منہدم کردیا گیا۔

جدہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ شادی ہال کی تعمیر کا کیس نہ صرف یہ کہ تجاوزات کا تھا بلکہ اس کی ڈیزائننگ اور تعمیر بھی سلامتی ضوابط کے منافی کی گئی تھی۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان دنوں مملکت بھر میں میونسپلٹیاں سرکاری زمینوں پر تجاوزات کا نوٹس لے رہی ہیں، مدینہ منورہ میونسپلٹی نے تین لاکھ چالیس ہزار مربع میٹر کی سرکاری اراضی پر تجاوزات ختم کرائے۔

اس کے علاوہ مقامی شہریوں نے بعض عمارتوں اور دیگر احاطے اور کئی مقامات پر سادہ قسم کی رکاوٹیں کھڑی کردی تھیں جو تجاوزات کے زمرے میں آتی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا