English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنگلورو میں اسلام مخالف پوسٹ کی مذمت کرتے ہوئے تنظیم المسلمین لنگسگور نے دیا میمورنڈم ، سخت کارروائی کا مطالبہ

share with us

لنگسگور12/ اگست 2020(فکروخبر نیوز) ایم ایل اے اکھنڈ سرینواس کے بھانجے نوین کی جانب سے اللہ کے رسول  ﷺ کے تعلق سے گستاخانہ پوسٹ کرنے کی وجہ سے ضلع رائچور کے لنگسگور تعلقہ کے تنظیم المسلمین کمیٹی نے اسسٹنٹ کمشنر کے نام میمورنڈم پیش کرتے ہوئے اس کی پرزور مذمت کی ہے۔ میمورنڈم میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ شخص کے خلاف اس طرح کی کارروائی کی جائے کہ اس طرح کا کوئی قدم کسی مذہب اور قوم کے خلاف نہ اٹھائیں۔ اس موقع پر مولانا مفتی سید یونس قاسمی ، سید جعفر حسین پھول والے ، محمد جیلانی باشاہ، عبد الرؤوف گیارنٹی،اکرم پاشاہ، غوث بھائی اور سمیع اللہ وغیرہ موجود تھے​۔

واضح رہے کہ منگل کے روزایم ایل اے اکھنڈ سرینواس کے بھانجے نوین نے  پیغمبر محمد کے خلاف فیس بک پر متنازعہ پوسٹ شیئر کیا تھا جس سے مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہونچا اور مسلمانوں نے فورا اس پر ایکشن لیتے ہوئے نوین کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوءے ڈٰ جے ہلی پولس تھانہ کے باہر احتجاج کیا لیکن پولس کی جانب سے ٹال مٹول کے بعد ہنگامہ شروع ہوا اور حالات پر تشدد ہو گئے ، اسی دوران پولس کی اوپن فائرنگ میں ۳ افراد جاں بحق ہو گئے ،جبکہ علاقہ میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ، حالانکہ بعد میں پولس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ، اور حالات قابو میں کرنے کی بات کہی ہے 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا