English   /   Kannada   /   Nawayathi

 اہانت مذہب اور پولیس کی لاپرواہی بنگلور میں بدامنی کا سبب ہے۔ ایس ڈی پی آئی

share with us

بنگلور:12 اگست 2020(فکرو خبر/پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے ریاستی جنرل سکریٹری عبدالحنان نے پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کل بنگلور کے ڈی جے ہلی میں ہونے والی پولیس فائرنگ اور توہین مذہب اسلام اور بدامنی کے الزام میں ایک شخص کو پکڑنے میں پولیس کی ناکامی کی پارٹی شدید مذمت کرتی ہے۔ عبدالحنان نے مزید بتا یا کہ کانگریس کے مقامی ایم ایل اے اکھنڈ سرینواس کا بھتیجا نوین کچھ عرصے سے مسلمانوں کی بے حرمتی کرتے ہوئے سماجی ویب سائٹس پر پوسٹ ڈال رہا تھا اور پیغمبر ﷺ کی توہین آمیز تصاویر اور مضامین شائع کیا تھا۔ اس کے متعلق جب ڈی جے ہلی کے اسٹیشن میں شکایت درج کرنے اور نوین کوگرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا تو پولیس افسر اور اے سی پی نے 2گھنٹے انتظار کرنے کیلئے کہا، اس کی وجہ سے پہلے ہی مشتعل ہجوم اسٹیشن پر جمع ہوگیا اور تناؤ کا ماحول پیدا ہوگیا۔ عبدالحنان نے اس بات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس افسران نے ذمہ داری سے کام لیا ہوتا تو اس واقعے سے بچاجاسکتا تھا۔ اسی طرح عوامی غم و غصہ بدا منی میں تبدیل ہونے پر بھی ایس ڈی پی آئی شدید افسوس ظاہر کرتی ہے۔ اس سے قبل آ صف نامی نوجوان کے ایم ایل اے اکھنڈ سرینواس کے بارے میں سماجی ویب سائٹ پر تبصرہ کرنے پرپولیس شکایت درج کرنے کے صرف 10منٹ میں حکام نے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔ لیکن یہاں پر مقامی برادری مشتعل ہونے کے باوجود پولیس کے امتیازی سلوک اور لاپرواہی کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ یہ انتہائی قابل مذمت ہے کہ مظاہرین کے سینے پر پولیس کی فائرنگ کے بعد تین قیمتی جانیں قربان ہوگئی ہیں۔ عبدالحنان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پولیس کے کچھ ایسے افسران جو لوگوں کے جذبات پر مجروح کرنے والے مجرموں کے خلاف کارروائی کرنے میں ہچکچاتے ہیں انہی افسران کی وجہ سے ایسی ناگوار صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ بدامنی کی صورتحال میں لوگوں کو پرسکون کرنے کیلئے مقامی پولیس اور مقامی علماء کے ساتھ تعاون کرنے والے ایس ڈی پی آئی کے مقامی رہنماؤں کی گرفتاری اور اس واقعہ کی ذمہ داری ان کے سر ڈالنے کی پولیس کارروائی بھی قابل مذمت ہے۔ اس سے پولیس افسران کی اہلیت، دیانت اور اخلاقیات پر سوال اٹھتا ہے۔ عبدالحنان نے اس بات کی طرف خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی پی آئی کے ان رہنماؤں اور کارکنوں کے حوصلے اور اعتماد کو توڑنا ممکن نہیں ہے جو معاشرے میں ہمیشہ انصاف، دیانت اور ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔ ایس ڈی پی آئی کا مطالبہ ہے کہ گناہ گار نوین اور اس کی حمایت کرنے والوں پر توہین رسالت، معاشرے میں نفرت انگیز جرائم، فسادات کو بھڑکانے،و غیرہ کے دفعات لگائیں جائیں اور لاپرواہی برتنے والے پولیس افسران کو معطل کرکے ان سے تفتیش کی جانی چاہئے۔ حراست میں لئے گئے معصوموں کو فوری طور پر رہا کرکے اصل مجرموں کو پولیس گرفتار کرے۔ عبدالحنان نے متنبہ کیا کہ ایس ڈی پی آئی پولیس فائرنگ میں ہونے والی اموات کے متاثرین کیلئے فوری امداد کا مطالبہ کرتی ہے۔ 

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا